Share this link via
Personality Websites!
کو چاہئے کہ وہ رزق میں تنگی کے ان اسباب سے بچنے کی بھرپور کوشش کرے اور عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہے تاکہ اس ماحول کی بَرَکت سے رِزْق میں تنگی کے اََسباب کو پہچاننے اور ان سے بچنے میں مدد ملتی رہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش105شُعبہ جات میں دین کی خدمت میں مصروف ِعمل ہے،اِنہی شُعْبوں میں سےایک شعبہ’’مجلسِ تَراجِم‘‘بھی ہے،جس نے اِنتہائی کم عرصے میں اَمیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکَا تُہُمُ الْعَالِیَہاورمکتبۃُ المدینہ کی کُتُب و رَسائل کا دنیا کی مختلف زَبانوںمَثَلاً انگلش،عَرَبی،فارِسی،فِرِنچ، جَرمن،چائنیز،اَٹالین،رَشین،ہِندی،گُجراتی اورسِندھی کے علاوہ کم وبیش37زبانوں میں ترجمہ کرنے کی خدمت سَراَنْجام دی ہیں تاکہ اُردو پڑھنے والوں کےساتھ ساتھ دنیا کی دیگر زبانیں بولنے والے کروڑوں لوگ بھی فیضیاب ہوسکیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مجلسِ تراجم کی تمام کُتب و رسائل دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net پر موجود ہیں،اِس کے عِلاوہ ”مَدَنی بُکس لائبریری “ کے نام سے موبائل ایپلی کیشن بھی ہے، جس کی مدد سے آپ کُتب ورسائل کا نہ صِرْف خود مطالَعہ کر سکتے ہیں بلکہ اپنے دوست و اَحباب کو اِس ایپلی کیشن کا لِنک(Link) شئیر کرکے ثوابِِ جاریہ کا سامان بھی کرسکتے ہیں ۔اللہ کریم”مجلسِ تراجم“ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami