Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

1.  ارشاد فرمایا:اَلزِّنَا يُوْرِثُ الْفَقْرَیعنی بدکاری محتاجی کا سبب ہے۔([1])

2.  ارشاد فرمایا:اللہ پاکفرماتاہے : میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں بدکاری کرنے والے کو محتاج کردو ں گا، اگر چہ کچھ عرصہ بعد سہی۔([2])

3.  ارشادفرمایا:بدکاری سے دُور رہو کہ اس کے چھ(6) نقصانات ہیں:تین(3)دُنیوی اور تین(3) اُخروی ،دُنیوی نقصانات یہ ہیں:(1) اس کی وجہ سےچہرے کی تازگی ختم ہوجاتی ہے،(2)محتاجی پیدا ہوتی ہے اور(3)عمر کم ہو جاتی ہے۔ اُخروی نُقصانات یہ ہیں:(1)اس کی وجہ سے  اللہ پاککا غضب  ہوگا،(2)حساب میں سختی ہوگی اور (3)جہنم میں داخلہ ہوگا۔([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سُود بھی تنگیِ رِزْق کا سبب ہے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تنگیِ رِزْق کے اسباب میں سے ایک سبب سُود خوری بھی ہےجیساکہ مروی ہے:اِیَّاکُمْ وَالرِّبَا فَاِنَّہُ یُوْرِثُ الْفَقْرَ یعنی سُود سے بچو کہ یہ تنگدستی لاتا ہے۔([4])یاد رکھئے! سُود ایک ایسی بُرائی ہے جس نے ہمیشہ مَعِیْشت و روزگار کو تباہ و برباد کیا ہے،قرآن و حدیث میں سُود کی نہایت سخت الفاظ میں بُرائی بیان کی گئی ہے،حتّٰی کہ سُود سے باز  نہ آنے والوں کو  اللہ پاک اورپیکرِ انوار، تمام نبیوں کے سردار، مدینے کے تاجدارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی طرف سے اعلانِ جنگ کیا گیا ہے،چنانچہ


 

 



[1]    شعب الایمان، الباب السابع و الثلاثون   الخ، بابفی تحریم الفروج، ۴/۳۶۳، حدیث:۵۴۱۷

[2]    بحر الدموع لابن جوزی،الفصل السابع و العشرون،موبقات الزنی و عواقبہ،ص ۱۶۶

[3]    کنزالعمال ،کتاب الحدو د ،قسم الاقوال،  الباب الثانی فی انواع الحدو د ، جز ۵، ۳/۱۲۶، حدیث: ۱۳۰۱۸

[4]    ارشاد الساری،کتاب مناقب الانصار، باب حدیث زیدبن نفیل   الخ، ۸/۳۴۳، حدیث:۳۸۲۸