Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے! جس طرح رِزْق کی تنگی اور معیشت کی تباہی سے نجات کے لئے رِزْق میں تنگی کا سبب بننے والی چیزوں سے بچنا ضروری ہے ،اسی طرح رِزْق میں اضافے اور معیشت کی ترقّی کے لئے رِزْق میں کشادگی اور خیر و بَرَکت  پیدا کرنے والی چیزوں کو اختیار کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔آئیے!  رِزْق میں بَرَکت پیدا کرنے والے چند مدنی پھول سُنتے ہیں ،چنانچہ

رِزْق میں بَرَکت پیدا کرنے والے چند مدنی پھول

٭رشتے داروں اور بالخصوص ماں باپ کے ساتھ اچھاسُلوک کرنا۔([1])٭تقویٰ اختیار کرنا یعنی اللہپاکسےڈرنا(گناہوں کوچھوڑنا) ٭نمازِ چاشت پڑھنا(کہ یہ عمل رِزْق میں بَرَکت کیلئے بے حد فائدے مندہے) ٭قرآنِ پاک کی مختلف سورتیں پڑھنا  مثلاًسُورۃُ المُلْک،سورۃُ الْمُزَّمِّل،سورۃُ اللَّیْل اورسورۂ اَلَمْ نَشْرَحْ اور خصوصاً سُورۂ واقعہ کی تلاوت کرتےرہنابھی رِزْق میں کشادگی کا سبب ہے۔٭ صدقات ادا کرنا،حدیثِ پاک میں ہے:اَسْتَنْزِلُوا الرِزْقَ بِالصَّدَقَۃِ یعنی صدقات کے ذریعے رِزْق طلب کرو۔([2])٭صبح سویرے جاگنا(اور فجر کی نماز ادا کرنا)نعمتوں میں اضافے کا باعث بنتاہے٭ لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا اور ان سے اچھا کلام کرنا بھی رِزْق کو بڑھاتی ہے۔٭اپنے گھرکے ماحول اور گھر کے برتنوں وغیرہ کو صاف ستھرا رکھنارِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں۔٭ پانچوں نمازوں کی ادائیگی اور ان میں خشوع وخضوع اور تعدیلِ ارکان کا لحاظ کرتے ہوئے واجبات ،سنتوں اور آداب کا پوری طرح لحاظ رکھنا رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں۔([3])٭مسجد میں اذان


 

 



[1]    بخاری،کتاب الادب،باب من بسط   الخ،۴/۹۷،حدیث:۵۹۸۶

[2]    الکامل فی ضعفاء الرجال،حبیب بن ابی حبیب،۳/۳۲۶

[3]    راہِ علم،ص ۱۰۵ ماخوذاً