Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

لوگ ہیں؟عرض کی:یہ سُود خور ہیں۔([1])

3.  ارشادفرمایا:سُودسے(بظاہر)اگرچہ  مال زیادہ ہو،مگر نتیجہ یہ ہے کہ مال کم ہوگا۔([2])

علّامہ عبدُ الرؤف مُناویرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کےتحت فرماتےہیں:سُودکےذریعے مال میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوتا ہےمگرسُود لینےوالےشخص پر (مال کی) تباہی و بربادی کے جو دروازے کھلتے ہیں، ان کی وجہ سے وہ مال کم ہوتے ہوتے بالآخر ختم ہوجاتا ہے۔([3]) سُودی مال کی ہلاکت و تباہی کے بارے میں ارشادِ باری ہے۔

یَمْحَقُ اللّٰهُ الرِّبٰوا وَ یُرْبِی الصَّدَقٰتِؕ      (پ ۳،البقرة:۲۷۶)                

ترجَمۂ کنز العرفان:اللہسُودکومٹاتاہےاورصدقات کو بڑھاتا ہے۔

حکیم الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اس آیت سے2 مسئلے معلوم ہوئے:(1)ایک یہ کہ مومن کے لئے سُود میں بَرَکت نہیں،یہ غیر مسلم  کی غذا ہوسکتی ہےمومن کی نہیں،لہٰذا اپنے آپ کوغیر مسلموں پر قیاس نہ کرو، غیر مسلم سُود لے کر ترقی کرے گا،مومن زکوٰۃ دے کر۔(2)دوسرے یہ کہ سُود کے پیسہ سے زکوٰۃ خیرات قبول نہیں ہوتے۔([4])

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’ہفتہ وار مدنی حلقہ‘‘

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ کریم،اس کے پیارے رسول،رسولِ مقبول،بی بی آمِنہ کے


 

 



[1]    ابن ماجه،کتاب التجارات،باب التغلیظ فی الربا،۳/۷۲،حدیث:۲۲۷۳

[2]    مسندامام احمد ،مسند عبدالله بن مسعود،۲/۵۰، حدیث:۳۷۵۴

[3]    فیض القدیر،۴/۶۶،تحت الحدیث:۴۵۰۵

[4]    نور العرفان، پ۳، البقرة، تحت الآیة:۲۷۶ملتقطاً