Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

گلشن کے مہکتے پھول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور عُلَمَائے کرام  کےان ارشادات کے باوجود بھی اگر کوئی سُود سےباز نہ آئے اور اسے اپنی معاشی ترقّی کا ذریعہ سمجھےتو یہ اللہ پاک اور اس کے مَدَنی حبیب،حبیبِ لبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نافرمانی ہوگی۔یقیناًسُود اور اس کے علاوہ دیگر ناجائز ذرائع سے حاصل کردہ حرام مال دنیا و آخرت کی تباہی کا باعث ہے،لہٰذا سُود اور  دیگر گناہوں سے پیچھا چھڑانے،نیکیوں میں دل لگانے،محتاجی کی آفت سے  بچنے اور دُنیاو آخرت کی ڈھیروں بھلائیاں پانے کیلئے  عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ساتھ ہی ساتھ12مَدَنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے۔12مَدَنی کاموں میں سے  ہفتہ وار ایک مَدَنی کام’’ ہفتہ وار مَدَنی حلقہ ‘‘ ہے ، جس کے ذریعے مختلف زبان بولنے والوں، شخصیات اور تاجران کیلئے علاقائی سطح پر ہفتہ وار مدنی حلقے کی ترکیب بنائی جاتی ہے ، چھوٹے شہروں میں یا ایسے مقامات جہاں کسی وجہ سے ہفتہ وار اجتماع ابھی شروع نہیں ہو پایا   وہاں ہفتہ وار مَدَنی حلقہ یا مسجد اجتماع کی ترکیب ہوتی ہے ۔ہفتہ وار مدنی حلقے کے جدول میں تلاوت ، نعت شریف،سُنّتوں بھرا بیان ،دُعا اور دُرُود و سلام شامل ہے ۔کسی بھی شہر/ علاقے میں ایک سے زائد ہفتہ وار مَدَنی حلقے الگ الگ دنوں اور مختلف مقامات پَر لگائے جا سکتے ہیں ۔آپ بھی دینی کاموں میں ترقی کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیے اور 12مَدَنی کاموں میں اپنے آپ کو مشغول کرلیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اس مدنی ماحول کی بَرَکت سے کئی بگڑے ہوئے لوگوں کی اصلاح ہوچکی ہے ۔آئیے !  ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں ،چنانچہ

مَدَنی ماحول کی بَرکتیں

مَرکزُ الاَوْلِیا(لاہورپاکستان )کےایک اِسلامی بھائی گُناہوں  کی وادِیوں میں گُمتھے،ان کےاسکول کے