Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

ہیں اُن میں یہ بھی ہیں:(14)زیادہ سونے کی عادت(اس سے جہالت بھی پیدا ہوتی ہے)(15)بے لباس یعنی کپڑے اُتارکر سونا(16)بے حیائی کے ساتھ پیشاب کرنا(لوگوں کے سامنے عام راستوں پر بِلاجھجھک پیشاب کرنے والے غور فرمائیں)(17)دستر خوان پر گِرے ہوئے دانے اور کھانے کے ذرّے وغیرہ اُٹھانے میں سُستی کرنا(18) پیاز اور لہسن کے چھلکے جلانا(19)گھر میں کپڑے سے جھاڑو نکالنا(20)رات کو جھاڑ و دینا(21)کوڑا گھر ہی میں چھوڑدینا(22)بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکے آگے چلنا(23)والِدَین کو ان کے نام سے پُکارنا (24)دروازے کے ایک حصّے سے ٹیک لگا کر کھڑے ہونا(25)بَیْتُ الخَلا (Washroom)میں وُضو کرنا(26)بدن ہی پر کپڑا وغیرہ سی لینا(27)چہرہ لباس سے خشک کرلینا(28) گھر میں مکڑی کے جالے لگے رہنے دینا(29)نَماز میں سُستی کرنا(30)نَمازِ فَجر کے بعد مسجِد سے جلدی نکل جانا(31)صبح سویرے بازار جانا(32)دیر گئے بازار سے آنا(33)اپنی اولادکو بددعائیں دینا(اکثر عورَتیں بات بات پر اپنے بچوں کو بد دعائیں دیتی ہیں اور پھر محتاجی کا رونا بھی روتی ہیں)(34)گناہ کرنا خُصُوصاً جھوٹ بولنا(35)چراغ کو پھونک مار کر بجھادینا(36)ٹُوٹی ہوئی کنگھی استِعمال کرنا(37)ماں باپ کے لئے بھلائی کی دعا نہ کرنا(38)عِمامہ بیٹھ کر باندھنا اور(39) پاجامہ یا شلوار کھڑے کھڑے پہننااور(40)نیک اعمال کرنے  میں بہانے بازی کرنا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلسِ تراجم

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے سُنا کہ رِزْق میں تنگی کے کس قدر اسباب ہیں لہٰذا عقلمند


 

 



[1]    تعلیم المتعلم طریق التعلم، ۷۳ تا ۷۶