Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

لئے نہایت مُفید اورعلمِ دین حاصل کرنے کاایک ذریعہ ہے۔لہٰذا آج ہی اِس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ہَدِیَّۃً طلب کیجئے اور وقتاً فوقتاً اس کا مطالعہ کرتے رہئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اب تک انگلش کے علاوہ گجراتی،سندھی اور بنگالی زبان میں بھی اس کا ترجمہ کیا جاچکا ہے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو پڑھابھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سیِّدُناہدبہ بن خالِدرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےواقعہ سے معلوم ہوا! ہمارے بُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سنّتوں پر عمل کرنے کے معاملے میں دنیا کے بڑے سے بڑے مالدار بلکہ بادشاہ کی بھی پروا نہیں کرتے تھے ۔اِس حِکایت میں اُن لوگوں کے لئے بھی  نصیحت کے مدنی پھول موجود ہیں جو لوگوں کے طعنوں کے ڈر سےکھانے پینے کی سنّتیں چھوڑدیتے،داڑھی شریف رکھنے کی عظیم سُنّت سےمحروم رہتے اورعمامہ مُبارَکہ باندھنے سے شرماتے ہیں۔اللہکریم ہمیں سرکارِ مدینہ،راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنتوں پر عمل کرنے کا جذبہ نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!زبردست مُحَدِّث اورعالمِ دین حضرت سیِّدُنا ہدبہ بن خالِد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنےرِزق کی قدرکی،دسترخوان پر گِرے ہوئے ٹکڑوں کو چُن کر کھایا تواللہ پاک  نے رِزق کی قدر کرنےکی برکت سے  اُنہیں ایک ہزار(1000)دِینار،شاہی دربار سے دِلوا دیئے اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ مالدا ر ہو گئے۔لہٰذا ہمیں بھی  چاہئےکہ نہ صرف رزق کی بلکہ اللہپاک کی تمام نعمتوں کی خُوب خُوب قدرکیا کریں اور کبھی کسی نعمت کی ناشکری نہ کریں۔ یاد رکھئے!نعمتوں کی ناشکری کرنا بہت بڑے نقصان کا سبب