Book Name:Imam Shafai Ki Seerat

تھیں۔ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابَستہ کسی اسلامی بہن نے اِنفِرادی کوشش کرتے ہوئےانہیں اسلامی بہنوں کے سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔ اُن کی شفقت کے نتیجے میں انہیں سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی، وہاں مَدَنی اِنعامات سے مُتَعلِّق بیان جاری تھا،انہوں نے توجہ کی ساتھ  بیان سننا شروع کردیا ۔بیان انتِہائی پُرسوز تھا ان پر ایک دم رقّت طاری ہوگئی اور بیان کے اختِتام پر انہوں  نے سچّے دل سے نیّت کی کہ اِنْ شَآءَ اللہ آئندہ زندگی مَدَنی اِنعامات پر عمل کرتے ہوئے گزاریں گی ۔ پھر مَدَنی اِنعامات پر عمل کی برکت سے مَدَنی بُرقع پہننے کی سعادت بھی نصیب ہو گئی  ۔ (پردے کےبارے میں سوال جواب،ص۷۹)

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن کوجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی  بہنو! دیگر نیک اوصاف کی طرح امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سخاوت اور دریادلی میں بھی اپنی مثال آپ تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ خوب خوب مال خرچ کرتے تھے، سخاوت کرنا اور مستحقین میں مال بانٹنا آپ کی عادت میں شامل ہوگیا تھا۔ آئیے! امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سخاوت کے چار (4) واقعات سنتی ہیں:

1) حضرت سیِّدُنا حمیدی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہیں:حضرت سیِّدُنا امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اپنے کسی کام کے سلسلے میں یمن تشریف لے گئے۔ جب واپس مکۂ مکرمہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً آئے تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے پاس دس ہزار درہم تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے مکہ شریف سے باہر ہی خیمہ (Tent) نصب کرلیا۔ لوگ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے پاس آتے رہے۔ جب آپ