Book Name:Imam Shafai Ki Seerat

آخرت، حسنِ اخلاق، زہدو تقویٰ، عاجزی و انکساری، اتباعِ شریعت،  عفو و درگزر، صبر و شکر، محبتِ الٰہی ، محاسَبۂ نفس اور مخالفتِ شیطان سمیت کئی اوصافِ حمیدہ کے پیکر تھے۔ آئیے آپ کی عبادت اور شب بیداری کی تین(3) روایات سنتے ہیں:

.1 حضرت سیِّدُنا ہارون بن سعید رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا:میں نے حضرت سیِّدُنا امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہجیسا کوئی نہ دیکھا۔ آپ مصر میں ہمارے پاس تشریف لائے تو لوگوں نے کہا:ایک قریشی فقیہہ ہمارے پاس آئے ہیں۔ پس ہم آپ کے پاس حاضر ہوئے تو آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے آپ سے زیادہ خوبصورت چہرے والااور آپ سے اچھی نمازپڑھنے والا کوئی نہیں دیکھا۔ ہم انتظار کرتے رہے جب آپ نے نماز ادا کر لی تو گفتگو کا آغاز فرمایا۔ ہم نے آپ سے اچھا کلام کرنے والا بھی کوئی نہ دیکھا۔(الروض الفائق فی المواعظ والرقاق،المجلس الثامن والثلاثون، ص۲۱۰)

1.   .2       امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ  رات کے تىن حصے کِیا کرتےتھے ، پہلے حصے مىں تصنىف و تالىف کا کام کرتے ، دوسرے مىں نوافل پڑھتے اور تىسرے حصہ مىں آرام کىا کرتے تھے۔ حضرت سَیِّدُنا ربىع بن سلىمان رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ  فرماتے ہىں کہ امام شافعى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  روزانہ ایک قرآنِ عظیم اور رمضان کے نوافل مىں ساٹھ مرتبہ قرآنِ کرىم ختم کرتے تھے۔    (الروض الفائق فی المواعظ والرقاق،المجلس الثامن والثلاثون، ص۲۰۷)    

 .3حضرت سیِّدُنا حسن کرابیسیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں نے کئی بار حضرت سیِّدُنا امام شافعیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی مَعِیَّت میں رات گزاری۔ میں نے دیکھا کہ آپ ایک تہائی رات نماز پڑھتے اور کبھی پچاس(50) آیات سے زیادہ تلاوت نہ کرتے، اگر کبھی زیادہ پڑھتے تو بھی سو (100)آیات تک پہنچتے۔ جب کسی آیتِ رحمت کی تلاوت کرتے تو بارگاہِ الٰہی میں اپنے لئے اور تمام مؤمنین کے لئے