Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اورثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔ ([1])

مَدَنی پھول:جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

٭نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا ۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

والدین کی اطاعت وفرمانبرداری

میٹھےمیٹھےاسلامی  بھائیو!بلاشُبہ ماں باپاللہکریم کی بڑی نعمت ہیں، والدین انسان کی زندگی کا بہت بڑا سہارا ہوتےہیں ، یہی وہ ہستیاں ہیں جو ہر دکھ  تکلیف،مصیبت ،پریشانی اور غم میں انسان کے ساتھ ہوتے ہیں،اللہ پاک نےوالدین کو بڑامقام ومرتبہ عطافرمایاہے، والدین کےمَقام ومَرتبے اور عِزت وعَظمَت کا اندازہ اس بات سے کیجئےکہ قرآنِ پاک میں اللہ پاک نےاپنی عبادت کاحکم فرمانےکےبعدوالدین کےساتھ احسان وبھلائی کرنےکاحکم ارشادفرمایا ہے،چنانچہ

پارہ15سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر23تا25 میں فرمانِ باری ہے:


 

 



[1] معجم کبیر،سہل بن سعد الساعدیالخ،۶/۱۸۵،حدیث:۵۹۴۲