Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

میں ہوش آیا، اُس نے اپنے بِگڑے ہوئے بیٹے کو پیسے دینے بند کر دیئے،اِس سے وہ اپنے باپ کا مخالِف ہوگیا اور جہاں اس کے باپ نے اولاد کیلئے دعا مانگی تھی جس کا یہ ثمر(یعنی نتیجہ)تھا وہیں یعنی مکّۂ مکرَّمہ حاضِر ہو کر مقامِ ابراہیم کے پاس یہ نالائق بیٹا اپنے باپ کے مرنے کی دعائیں مانگنے لگاتاکہ باپ کی موت کی صورت میں اِسے تَرکے(یعنی وِرثے)میں اُس کی دولت ہاتھ آجائے۔(نیکی کی دعوت،ص۵۷۷)

مجلس”المدینہ لائبریری“

       میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو! معلوم ہو ا!اولاد کی درست اسلامی تربیت سے غفلت برتنا باپ کو افسوس  اور شرمندگی کی دلدل میں دھکیل سکتا ہے۔لہٰذا خوابِِ غفلت سے بیدار ہوجانا چاہئے،تربیتِ اولاد کے اُصول سیکھنے چاہئیں،اولاد کے معاملے میں شرعی احکام کو نظر انداز مت کیجئے،اپنی اولاد کو اللہ پاک کافرمانبرداربندہ اوررسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا سچاپکّا غلام بنائیے،اپنے کردار کو سُنّتوں کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش جاری رہنی چاہئے۔ یہ مدنی سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر سُنّتوں کی خدمت میں مصروف ہوجائیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دُنیا بھرمیں کم وپیش105شُعبہ جات میں دِینِ اسلام کا پیغام عام کررہی ہے،انہی میں سےایک شُعْبہ بنام’’مجلس المدینہ لائبریری“بھی ہےاس مجلس کےتحت مدنی مراکزفیضانِ مدینہ (عینِ مسجد کے علاوہ کسی اورمقام)میں” المدینہ لائبریری“کے نام سےایک اسلامی کتب خانہ قائم کیاجاتاہےجس میںمخصوص اوقات میں مُطالعہ کرنےکےلئےخُوشگوارماحول،آڈیو،ویڈیو بیانات،مدنی مذاکرے سُننےاورمدنی چینل دیکھنے کے لئے کمپیوٹرز(Computers)وغیرہ کی ترکیب ہوتی ہے۔

       ”المدینہ لائبریری“میں امیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاوراَلْمدِیْنَۃ الْعِلْمِیَہکےتحریرکردہ مختلف مَوضُوعات پرمُشتمِل کُتُب و رَسائِل رکھےجاتےہیں۔اللہکریم”مجلس المدینہ لائبریری“ کو مزید