Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

کڑھتا، دعائیں کرتا اور کرواتا ہے مگر اصلاح کی کوئی صورت نظر نہیں آتی ،اس وقت پانی سر سے بہت  اُونچا ہوچکا ہوتا ہے اور سوائے پچھتانے کے کچھ ہاتھ نہیں آتا۔گویا کہ والدین کی تھوڑی سی لاپروائی کی وجہ سےایک قیمتی موتی ضائع ہوچکاہوتاہے۔

اولاد کی مدنی تربیت نہ کرنے اور انہیں حد سے زیادہ ڈھیل دینے کے سبب باپ کو کیسے کیسے دن دیکھنے پڑتے ہیں۔آئیے!اس بارے میں 2سبق  آموزحکایات  سنئے اور اولاد کی اسلامی طریقے کے مطابق تربیت کرنے کی نِیَّت کیجئے،چنانچہ

اولاد کی اسلامی تربیت نہ کرنے کا نقصان

ایک شخص نے اپنے باپ سے کہا:آپ نے میرے بچپن میں(اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت نہ کرکے)مجھے ضائع کیا لہٰذا اب میں آپ کے بڑھاپے میں آپ کو ضائع کروں گا۔(فیض القدیر،۱/۲۹۲،تحت الحدیث :۳۱۱)اگرچہ اس شخص کا اپنے باپ کو اس طرح کہنا ہرگز درست نہیں تھا مگر اس میں والد کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔

بے اولاد کو جب اولاد ملی!

امیرِ اَہلسُنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کتاب”نیکی کی دعوت“میں تحریر فرماتے ہیں:ایک مالدار شخص کے یہاں اولاد نہ تھی،اُس نے اس کیلئے بڑے جَتَن کئے مگر کامیابی نہ ملی،کسی نے مشورہ دیا کہ مکّۂ مکرَّمہ حاضِر ہواور مسجدُ الحرام شریف کے اندر مقامِ ابراہیم کے پاس دعا مانگئے اِنْ شَآءَ اللہ آپ کا کام ہو جائے گا۔اُس نے ایسا ہی کیا اور اللہ کریم نے اُسے چاند سا بیٹا دیا۔اُس نے بڑے نازسے اُس کی پرورش کی،اِکلوتے بچّے کو ضَرورت سے زیادہ پیار مِلا اور دُرُست تربیت نہ کی گئی،جس کے سبب وہ آوارہ اور اُڑاؤ خَرچ(فضول خرچ) ہو گیا۔ باپ کو بَہُت دیر