Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

کرنے لگی لیکن اُس(یعنی جُرَیج )نے انکار کیا،آخِر وہ ایک چَرواہے کے پاس گئی اور اپنے آپ کو اس کےحوالے کر دیاچُنانچِہ اس نے ایک بچّہ جنا اور اُسے جُرَیْج سے منسوب کر ڈالا،لوگ جُرَیْج کے پاس آئے ،اس کا عبادت خانہ توڑ کر اسے باہَر نکال دیا اور اسے بُر ابھلا کہا۔ جُرَیْج نے وُضو کیا اورنَماز پڑھی پھر اس بچّے کے پاس آیا اور کہا:بچّے! تیرا باپ کون ہے؟ اس نے جواب دیا: فُلاں چرواہا ۔ تو لوگوں نے جُریج سے کہا: ہم تمہارا عبادت خانہ سونے کا بنا دیں گے۔ اس نےکہا:نہیں ویساہی مٹّی کابنا دو۔( بُخاری، ٢ /١٣٩،حدیث:٢٤٨٢)

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی درس “

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ ماں کو ناخوش کرنے والا انسان دنیا کے اندر ہی آزمائشوں میں مبتلا کردیا جاتا ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم ماں باپ کی نافرمانی سے بچیں،ان کا دل و جان سے ادب بجالائیں،ان کو راضی رکھنے کی بھرپور کوشش کریں اور یہ مدنی سوچ پانے کے لئےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیں۔ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ”مدنی درس“بھی ہے،جو عِلْمِ دِین  سیکھنے سکھانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔”مدنی دَرْس“سے مُرادیہ ہے کہ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند کُتُب و رَسَائِل کےعِلاوہ آپ کی باقی تمام کُتُب و رَسَائِل بِالْخُصُوص”فیضانِ سنّت“جلداوّل اور”فیضانِ سنّت“جلد دوم کے ان ابواب(1)”غیبت کی تباہ کاریاں“اور(2)”نیکی کی دعوت“سے مسجِد، چوک،بازار،دُکان،دفتر اور گھر وغیرہ میں دَرْس دینے کوتنظیمی اِصْطِلَاح میں”مدنی دَرْس“ کہتے ہیں۔٭مدنی درس بہت ہی پیارامدنی کام ہےکہ اِس کی برکت سے مسجد کی حاضری کی باربارسعادت حاصل ہوتی ہے۔٭مدنی درس کی برکت سے