Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

گئے تک  کپڑے سِلائی کرکے میرے باپ کا ہاتھ بٹاتی ہے کہ کسی طرح  گھر کی دال روٹی پوری ہو جائے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں کیا ہوگیا ہے؟ہم کس طرف چل پڑے ہیں،سوشل میڈیاکے غلط اِستعمال(Missuse) نے ہمیں اِس قدرمفلوج کرکے رکھ دیا ہے کہ  ہماری سوچ ہی بدل گئی،ہمارے دِل سے ماں باپ کی قدرومنزلت ہی جاتی رہی،ارے ایسی دوستی،ایسی بیٹھک پر تُف ہے جوہمیں ماں باپ کے قدموں سے دُور کرکے  مُعاشرے کی گندگیوں کے ڈھیر میں پھینک دے۔آئیے!اب دل تھام کر ماں باپ کی نافرمانی کرنے والوں کے انجام پر مشتمل چند سبق آموز واقعات سنئے،چنانچہ

ماں کی نافرمانی کا وبال

حضرت سیِّدُناعبداللہبن ابواَوفیٰرَضِیَ اللہُ عَنْہنےفرماىا:اىک آدمى بارگاہِ رسالت مىں حاضر ہوا اورعرض کى:ىہاں اىک نوجوان کى موت کاوقت قرىب ہےاسےکلمہ پڑھنےکاکہاگیالىکن وہ نہىں پڑھ پارہا۔آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پوچھا: کىا وہ اپنى زندگى مىں کلمہ نہیں پڑھتا تھا؟ لوگوں نے عرض کی: کیوں نہیں،ضرور پڑھتا تھا۔ارشادفرمایا:تو پھر کس چیز نے اسے وقْتِ مرگ کلمہ پڑھنے سے روک دیا؟پھر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماس نوجوان کےپاس تشریف لے گئےاورارشاد فرمایا:نوجوان!لَا اِلٰهَ اِلَّااللہُکہو۔ اس نےعرض کى: میں یہ نہیں کہہ پا رہا۔ارشادفرماىا: کىوں؟عرض کى:مىں ماں کا نافرمان رہا ہوں۔ آپ نے پوچھا:ماں زندہ ہے؟اس نےعرض کى: جى ہاں۔(چنانچہ اس کی والدہ کو بارگاہِ نبوى مىں حاضر کیاگیا)آپصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس سے فرماىا:یہ تمہارا بىٹاہے؟اس نے عرض کى: جى ہاں۔ ارشاد فرماىا:اگراىک زبردست آگ جلائى جائے اور تم سے کہا جائے کہ اگر تم راضی نہ ہوئیں تو اس نوجوان کو آگ  مىں ڈال دیں گےتو  تم کیا کرو گی؟وہ عرض گزارہوئی:پھر تو میں اسے معاف کردوں گی۔