Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

مسلمانوں سے ملاقات وسلامکی سُنّت عام ہوتی ہے۔٭مدنی درس کی برکت سے امیرِ اہلسنّت کے مختلف موضوعات پر مشتمل کتب ورسائل سے علمِ دِین سے مالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔٭”مدنی درس“،بے نمازیوں کو نمازی بنانے میں بہت مُعاون و مددگار ہے۔٭مسجدکے علاوہ چوک،بازار، دُکان وغیرہ میں اگر”مدنی درس“ہوگاتواس کی برکت سے  دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کی وہاں بھی تشہیر و نیک نامی ہوگی۔ آئیے!بطورِ ترغیب”مدنی درس“کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں،چنانچہ

بُری صحبتوں سے نجات مل گئی

مرکزُالاولیاء(لاہور، پاکستان)کےایک اسلامی بھائی کےکردار میں بُری صحبتوں کی وجہ سےاِس قدر بگاڑ پیدا ہو گیا تھا کہ اُنہیں چھوٹوں پر شفقت کا کوئی احساس تھا ،نہ ہی بڑوں کے ادب و احترام کا کوئی خیال ،بات بات پر لڑائی جھگڑا کرنا اُن کا معمول بن چکا تھا حتّٰی کہ اُن کی بُری عادتوں کی وجہ سے گھر والےبھی تنگ آچکےتھے۔ایک دن”درسِ فیضانِ سُنّت“ میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔اس کے بعد وہ درس میں پابندی سے شرکت کرنے لگے، یوں ”مدنی درس“ کی برکت سے  انہوں نے اپنی گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی اور بُری صحبتوں سے پیچھا چھڑا کر عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عموماً ہر باپ کی یہ دِلی خواہش ہوتی ہے کہ’’میری اولاد میری فرمانبرداررہے، میرے ساتھ اچھا سلوک کرے، نیک،متقی و پرہیز گاربنے،مُعاشرےمیں عزّت داراورپاکیزہ کردار والی ہو“ مگراکثر نتیجہ اس کے اُلٹ ہی آتا ہے۔کیوں؟اس لئے کہ جو باپ تربیتِ