Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

والِدَین اللہ پاک کی نافرمانی کا حکم دیں تو؟؟؟

معلوم ہوا!ماں باپ اگر کسی ناجائز بات کا حکم دیں تو اُن کی بات نہ مانیں اگر ناجائز باتوں میں اُن کی پَیْرَوِی کریں گے توگنہگار ہوں گے مَثَلاً ماں باپ جُھوٹ بولنے کا حکم دیں یا نماز قضا کرنےکا کہیں تو اُن کی یہ باتیں ہرگز نہ مانیں، چاہے وہ کتنے ہی ناراض ہوں،آ پ نافرمان نہیں ٹھہریں گے، ہاں اگر مان لیں گے تو خدائے حنّان ومنّان کے ضَرور نافرمان قرارپائیں گے۔اِسی طرح ماں باپ میں باہَم طَلَاق ہوگئی تو اب ماں لاکھ رو روکر کہے کہ دودھ نہیں بخشوں گی اورحکم دے کہ اپنے والِد سے مت ملنا تویہ حکم نہ مانے، والِد سے ملنا بھی ہوگا اور اُس کی خدمت بھی کرنی ہوگی کہ ان کی آپَس میں اگرچِہ جدائی ہوچکی مگر اَولاد کا رِشتہ جُوں کا تُوں(پہلے کی طرح)باقی ہے،اَولاد پر دونوں کے حُقُوق برقرارہیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

والدین کے ساتھ احسان وبھلائی کرنے پر احادیثِ مُبارکہ

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!جس طرح قرآنی آیات میں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی تاکید کی گئی ہے،اسی طرح احادیثِ مبارکہ میں بھی والدین کے ساتھ احسان وبھلائی کرنے اور ادب واحترام کے ساتھ پیش آنے کا حکم دیا گیاہے لہٰذا والدین  کو راضی کرنےکی ہرممکن کوشش کرنی  چاہیے کہ ان کی رضا میں اللہ پاک کی رضا اور ان کی ناراضی میں اللہ پاک  کی ناراضی ہےجیسا کہ

رحمتِ عالم،نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے:والدین کی رضا میں اللہپاک کی رضااوران کی ناراضی میںاللہپاک کی ناراضی ہے۔(شعب الایمان،باب فی بر الوالدین،۶/۱۷۷، حدیث: ۷۸۳۰  )

حضرتِ سَیِّدُناابواُمامہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سےروایت ہے کہ ایک شخص نےعرض کی:یارسولَ اﷲ صَلَّی اللّٰہُ