Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!والدین کااولادپرکیاحق ہے؟فرمایا:هُمَاجَنَّتُكَ وَ نَارُكَ یعنی وہ دونوں تیری جنت و دوزخ ہیں(یعنی ان کو راضی رکھنے سے جنت ملے گی اور ناراض رکھنےسے دوزخ کےمستحق(حق دار) ہو ں گے۔(بہار شریعت،۳/ ۵۵۳)) (ابنِ ماجه، کتاب الادب، باب بر الوالدین ،۴/۱۸۶،حدیث:۳۶۶۲)

جنت ماں کےقدموں کےنیچے

حضرتِ سَیِّدُناجاہِمَہرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُنےنبی کریمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ اقدس میں حاضرہو کرعرض کی:یَارسولَاللہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !میں راہِ خدا میں لڑناچاہتاہوں اورآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں مَشورہ کرنےکےلیےحاضرہواہوں۔اِرشادفرمایا:کیاتمہاری ماں ہے؟عرض کی: جی ہاں۔اِرشادفرمایا:فَالْزَمْهَا فَاِنَّ الْجَنَّةَ  تَحْتَ رِجْلَيْهَااس کی خدمت کو اپنےاوپرلازم کر لو، کیونکہ جنت اس کےقدموں کےنیچےہے۔(نسائی،کتاب الجھاد، الرخصة فی التخلف  لمن  له   والدة ،ص۵۰۴، حدیث  :۳۱۰۱  )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی  بھائیو! والدین کی دعائیں اولادکےحق میں مَقبول ہوتی ہیں،بس اُنہیں خُوش رکھئے،خُوب خدمت کر کے ان کی دُعائیں لیجئے،ان کی خوشی ایمان کی سلامتی اور ان کی ناراضی ایمان کی بربادی کا باعث ہو سکتی ہے ۔ ماں باپ کا فرما نبردار ہمیشہ شاد و آباد رَہتا ہے،دنیا میں جہاں کہیں رہےاپنے ماں باپ کی دُعاؤں کا فیض اُٹھاتاہے۔

شیخ طریقت،امیر اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنے رسالے”سَمُندری گنبد“صَفْحَہ نمبر 6تا7پرہے:خوب ہمدردی اور پیار ومَحَبَّت سے ماں باپ کادیدار کیجئے،ماں باپ کی طرف بَنَظَرِرَحمت دیکھنے کےبھی کیا کہنے! سرکارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکافرمانِ رَحمت نشان ہے:جب اولاداپنےماں باپ کی طرف رَحمت کی