Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

کے والدین اور ان کا خادم دروازے کی طرف گئے تو دیکھا کہ حضرت عوف رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اونٹوں کے زبردست ریوڑکے ساتھ موجود ہیں،آپ نے اپنے والدین سے اپنے اور اونٹوں کے معاملے سے آگاہ کیا ۔آپ کے والدِ محترم نے آپ سےفرمایا:ٹھہرو!میںرسولاللہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر ان اونٹوں کے بارے میں سوال کروں گا(کہ یہ اونٹ ہمارے لئے حلال ہیں یا نہیں؟)چنانچہ آپ کے والدِ محترم نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکر عوف اور اونٹوں کےبارے میں عرض کی،سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےان سے ارشادفرمایا:ان اونٹوں کو تم جو چاہو کرو(یعنی وہ اونٹ تمہارے لئے حلال ہیں)۔تفسیر ابن کثیر، پ۲۸،سورۃ الطلاق،تحت الاٰیۃ: ۲،۳،۸/۱۷۰

                             سُبْحٰنَ اللہ!سنا آپ نے!اوراد و وظائف کی کیسی کیسی برکتیں ظاہر ہوتی ہیں کہ جب حضرت عوف بن مالکرَضِیَ اللہُ عَنْہُکو دشمنوں نےقیدمیں ڈال دیا،آپ نےحضورسراپا نور،شاہِ غیورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےعطا کردہ وظیفے کو کثرت سے پڑھا تو قدرتِ الٰہی کے جلوؤں کی بہاریں آگئیں،اللہ پاک کی مدد شامل حال ہوگئی،بیڑیاں خود بہ خود ٹوٹ گئیں،قید سے آزادی نصیب ہو گئی،آپ کی کرامت سے اونٹوں کا ریوڑ آپ کی آواز پر آپ کے پیچھے پیچھے چل پڑا اورآپاللہپاک کی رحمت کا نظارہ کرنے کے بعد خوشی خوشی اپنےگھر کی جانب  رواں  دواں ہوگئے۔بیان کردہ حکایت سے جہاں بہت سے خوشبودار مدنی پھول  اپنی خوشبو بکھیر رہے ہیں وہیں ہمیں  لاحول شریف کی اہمیت و فضیلت بھی معلوم ہوئی کہ یہ ایک ایسا پاورفل وظیفہ ہے جومشکلات کی دلدل سے نکالنےمیں نہایت فائدے مند ہے،لہٰذا جب بھی کوئی مشکل یا بیماری آگھیرے،جانی یا مالی نقصان ہوجائے،مثلاًسامان یا رقم چوری ہوجائے، گھرمیں آگ