Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

پاک کی ناراضی سےامن ملتا ہے۔ (15)عرش کے سایہ کے نیچے جگہ ملےگی۔ (16)میزان میں نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوگا۔ (17) حوضِ کوثر پر حاضری کا موقع مُیَسّرآئے گا۔ (18)قیامت کی پیاس سے حفاظت ہوگی ۔ (19)جہنم کی آگ سے چھٹکارا  ملے گا ۔ (20)  پُل صراط پر چلنا آسان ہو گا۔ (21)مرنے سے پہلے جنت کی منزل دکھا دی جائے گی۔ (22) درود شریف تنگدست کے حق میں  صدقہ کے قائم مقام ہوگا۔ (23) یہ سراپا پاکیزگی و طہارت ہے۔ (24) درود کے وِرد سے مال میں  برکت ہوتی ہے۔ (25)اس کی وجہ سے سو(100) بلکہ اس سے بھی زیادہ حاجات پوری ہوتی ہیں۔(26)یہ ایک عبادت ہے۔(27)درود شریف اللہ پاک کے نزدیک پسندیدہ اعمال میں  سے ہے۔ (28)درود شریف مجالس(محافل)کی زینت ہے۔ (29)درود شریف سے غربت و فقر دور ہوتا ہے۔ (30)زندگی کی تنگی دور ہو جاتی ہے۔ (31)اس کے ذریعے خیر کے مقام تلا ش کئے جاتے ہیں ۔ (32) وہ بھی نفع(فائدہ) حاصل کرے گا جس کو درودِ پاک کا ثواب پہنچایا گیا۔ (33) اللہ پاک اوراس کے رسولِ کریم،رءوف و رحیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا قرب نصیب ہو گا۔ (34)نفاق(مُنافَقَت)اور زنگ سےدل پاک ہوجاتا ہے۔ (35) خواب میں  حضور اکرمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زیارت ہوتی ہے۔ (36)درود شریف پڑھنے والی  لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتی ہے۔ (37) درود شریف تمام اَعمال سےزیادہ برکت والا اور افضل عمل ہے۔ (38)درود شریف دین و دنیا میں  زیادہ نفع بخش(یعنی فائدہ دینے والا) ہے ۔اللہ کریم ہمیں  بکثرت درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔(صراط الجنان،۸/ ۸۱ بتغیر)

کربلا والوں کا صدقہ یانبی!