Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

بھی ان کی عادات میں شامل تھا ۔ان کی زندگی میں مدنی انقلاب کچھ یوں برپا ہوا کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ  ایک اسلامی بہن نے انہیں نیکی کی دعوت دی اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ ان کی زبان میں ایسی تاثیر تھی کہ وہ  انکار نہ کرسکیں اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جا پہنچیں۔  تلاوت و نعت شریف کے بعد ہونے والا سنّتوں بھرا بیان بڑا دلنشین اور پُر تاثیر تھا۔ پھر  رو رو کر کی جانے والی رِقّت انگیز دُعاؤں نے انہیں بَہُت متأثر کیا ،اس اجتماع میں شرکت سے پہلے مَعَاذَ اللہ  وہ   بے پردگی جیسے گناہ میں گرفتار تھی،مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے انہوں  نے  مدنی برقع سجالیا اوراب تک اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس پر استقامت حاصل ہے۔

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں  ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!یادرکھئے!جس طرح تعویذات و وظائف مصیبتوں،پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات دلانے میں فائدےمند ہیں،اسی طرح قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا بھی پریشانیوں اور بیماریوں سے چھٹکارا پانے کا ایک بہترین وظیفہ ہے اور اس کی برکت سے ہم اپنے کئی مسائل  آسانی سےحل کر سکتی ہیں،چنانچہ

قرآن سے علاج