Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

مانگے۔(5)جہاں تک ہو سکےہردعااوروظیفہ وغیرہ عملیات کو تنہائی میں پڑھےجہاں نہ کسی کی آمدو رفت ہو نہ کسی کی کوئی آواز آئے۔(6)کسی مسلمان کو نقصان پہنچانے کےلئے ہر گز ہرگز نہ کوئی عمل کرے نہ کوئی وظیفہ پڑھے۔(7)جب کوئی عمل کرےیاوظیفہ پڑھےتواس دوران بہت کم کھائے اورسادہ غذا کھائے پیٹ بھرکر نہ کھائے کیونکہ پیٹ بھرے لوگ دعاؤں کی تاثیر سے اکثر محروم رہتے ہیں۔(8)وظائف پڑھنےکےدوران بدن اورکپڑوں کی پاکی اورصفائی ستھرائی کاخاص طورپر خیال ولحاظ رکھے بلکہ اورظاہری پاکی وصفائی کےساتھ ساتھ اپنےاخلاق و کردار اور باطنی صفائی کابھی اہتمام رکھے۔(9) ہر وظیفہ قبلہ کی جانب رُخ کرکےپڑھے۔(جنتی زیور،ص۵۷۶،۵۷۵ملتقطاً)

       اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!جوخوش نصیب اسلامی بہنیں اوراد و وظائف کی شرائط اور آداب کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے کوئی وظیفہ یا ورد کرتی  ہیں تو ان کے وارے ہی نیارے ہوجاتے ہیں اوروہ اپنے دامن کو گوہرِ مراد سے بھرنے میں کامیاب ہوجاتی  ہیں۔آئیے! ایک ایمان افروز حکایت سنئے،چنانچہ

مَا شَآ ءَ اللہُ   کَانَ کا وظیفہ کرنے پر اِنعام

         حضرتِ سیِّدُناابوبکربن زَیَّاترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہسےمنقول ہے:ایک شخص حضرتِ سیِّدُنا مَعْروف کَرخِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی خدمت میں حاضرہوااورکہا:حضور!آج صبح ہمارےہاں بچے کی ولادت ہوئی،میں سب سے پہلےآپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےپاس یہ خبرلےکرآیا ہوں تاکہ آپ کی برکت سے ہمارے گھر میں بھلائی اُترے۔حضرت سیِّدُنامَعروف کَرخِیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےفرمایا:اللہ پاک تمہیں اپنی حفاظت میں رکھے۔یہاں بیٹھ جاؤاورسو(100)مرتبہ یہ الفاظ کہو:مَاشَآءَاللہُ کَانَ یعنیاللہپاک نےجوچاہاوہی ہوا۔ اس نےسو(100)مرتبہ یہ الفاظ دہرائے۔آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنےفرمایا: دوبارہ یہی الفاظ کہو۔اس نے