Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

بغیر قرآنی اعمال میں تاثیرات کی اُمید رکھنا نادانی ہے۔وہ شرائط یہ ہیں:

اعمال اور دعاؤں کی7 شرائط

(1)حلال لقمہ کھانا اور حرام غذاؤں سے بچنا۔(2)سچ بولنا اور جھوٹ سے ہمیشہ بچتے رہنا۔(3) نیت کو درست اور پاکیزہ رکھنا کہ ہر نیکی اللہکریم ہی کے لئے کرنا۔(4) شریعت کے احکام کی پوری پوری پابندی کرنا۔(5) اللہکریم کے دین کے ستونوں مثلاً قرآن،کعبہ،نبی،نماز وغیرہ کی تعظیم اور بزرگانِ دین کا ہمیشہ ادب و احترام کرنا۔(6) جو وظیفہ بھی پڑھیں دل کی حضوری کے ساتھ پڑھنا۔(7)جو عمل اور وظیفہ پڑھیں اس کی تاثیر پر پورا پورایقین(conviction)اور پختہ عقیدہ رکھنا۔ اگر شک و شبہ ہوا تو وظیفہ یا عمل میں اثر نہ رہے گا۔

       ان سات شرطوں کےعلاوہ اعمال ووظائف کے کچھ ضروری آداب بھی ہیں۔ہر عمل کرنے والی اسلامی بہن  پر لازم ہے کہ وہ ان آداب کا بھی خیال رکھے، ورنہ دعاؤں اور وظیفوں کی تاثیرات میں کمی ہوجانا لازمی ہے۔آئیے! چنداہم اور ضروری آداب ملاحظہ کیجئے:

وظائف کے9 ضروری آداب

       (1)ہرعمل یاوظیفہ کرتےوقت نہایت ہی خشوع و خضوع کےساتھ اللہپاک کی بارگاہ میں عاجزی و نیاز مندی کااظہار کرے۔(2)ہر عمل اور وظیفہ شروع کرنے سے پہلے کچھ صدقہ و خیرات کرے۔(3)ہرعمل ہر وظیفہ کے اول و آخر درودِ پاک  کا ورد کرے۔(4)وظیفوں کےبعد جب اپنےمقصد کے لئےدعا مانگے تو ایک ہی مرتبہ دعا مانگ کر بس نہ کر دے بلکہ بار بار گڑگڑا کر خدا سے دعا