Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کم وبیش105شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنےمیں مصروف ہے،

مجلسِ رابطہ برائے عالمات

اِنہی شُعبہ جات میں سے ایک شُعبہ”مجلسِ رابِطہ برائے عالمات “ بھی ہے۔اِس شُعبے کا بُنیادی مَقْصَد سُنّی عالمات کو دعوتِ اسلامی کی دِینی خدمات سے آگاہ کرنا،مَدَنی کاموں میں اُن کی مدد (Help) حاصِل کرنا،اُن کی دُعائیں لینا،سُنّی جامعات و مَدَارِس میں مَدَنی کاموں کی ترکیب بنانا،ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجتماع، اورمُختلِف سُنَّتوں بھرے اِجتماعات میں سُنّی جامعات و مَدارِس  کی طالبات کی شِرکت کرواناہے۔اللہ کریم دعوتِ اسلامی اور”مجلسِ رابِطہ برائے عالمات“کو مزید ترقّیاں عطا فرمائے اور ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں  اِستقامت نصیب فرمائے۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

الصاد،۲/۲۲،حدیث:۳۵۵۴)٭دُرُودِپاک تمام پریشانیوں  کو دُور کرنے کے لیے اور تمام حاجتوں کے پورا ہونے کے لیے کافی ہے۔(تفسیردرمنثور،پ۲۲،الاحزاب،تحت الآیۃ۵۶ ،۶ /۶۵۴، ملخصًا) ٭ دُرُودِ پاک گُناہوں کا کَفَّارہ ہے۔(جلاء الافہام، ص۲۳۴)٭دُرُودِپاک صَدَقے کاقائم مَقام بلکہ صَدقے سے بھی اَفضل ہے۔(جذبُ القلوب، ص۲۲۹)٭دُرُود شریف پڑھنے سے مصیبتیں  ٹلتی ہیں ۔٭دُرُودِپاک پڑھنےسےبیماریوں سے شِفا حاصل ہوتی ہے۔٭دُرُودِپاک پڑھنے سےخوف دُورہوتاہے۔٭دُرُودِ پاک پڑھنےسےظُلم سےنَجات حاصل ہوتی ہے۔ ٭دُرُودِ پاک پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں  سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔٭دُرُودِپاک پڑھنےسےموت کی تکلیفوں میں آسانی ہوتی ہے۔٭دُرُودِ پاک پڑھنےسےدُنیاکی تباہ کارِیوں سے نَجات ملتی ہے۔٭دُرُودِ پاک پڑھنے سے تنگدستی دُور ہوتی