Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

ہیں،بعض خواتین کو عملیات کی کتابیں ہاتھ لگ جاتی ہیں تو پھر وہ بغیر سوچے سمجھے ان عملیا ت پر عمل کرنا شروع کردیتی ہیں جس کی وجہ سے ایسی خواتین کو شدید آزمائش کا سامنا کرنا پڑتا ہے پھر آئے دن خبریں (News)  سننے کو ملتی ہیں کہ فلانہ  کا دماغ پلٹ گیا،فلانہ کا ذہنی توازن خراب ہوگیا، وغیرہ۔لہٰذا کتابوں اور اپنی ناقص عقل پر اعتماد کرنے کے بجائے ہمیشہ  مُسْتَنَد وظائف ہی پڑھنے کی ترکیب ہونی چاہئے۔

                             اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!موجودہ دور میں شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صورت میں ایک کامل و اکمل عامل،عالم اور پیرِ کامل موجود ہیں، آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذات و وظائف انتہائی پُرتاثیر ہوتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! آپ نےمسلمانوں کی خیرخواہی کےعظیم جذبے کے تحت مشہورقرآنی سورتوں،دُرُودوں،روحانی و طبی علاجوں اور خوشبودار مدنی پھولوں کا دلچسپ مدنی گلدستہ”مدنی پنج سورہ“،علاج  کے گھریلو نسخوں پر مشتمل مدنی گلدستہ”گھریلوعلاج“اوراللہکریم کےمبارک ناموں کی برکتوں سے معمور رسالہ ”چالیس (40)روحانی علاج“کے تحفے اُمّت کو عطا فرمائے ہیں۔لہٰذا ان کتابوں اور رسالے کو بستے سے ہدیۃً طلب کیجئے اور دوسروں کو بھی تحفۃً پیش کیجئے۔

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”مدنی دورہ“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! مصیبتوں،تکلیفوں،پریشاینوں،بیماریوں اورلاعلاج سمجھےجانے والے امراض سےنجات پانے کے لئےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور نیکی کے کاموں میں مزید تَرقّی کے لئے ذیلی حلقے کے8 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ