Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

اورمصیبتوں کےخاتمے کےلیےہیں ،ان آیات کی پہچان خاص لوگوں کو ہوتی ہے۔(فیض القدیر،۳/۶۲۸)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!قرآنِ پاک کی ہر سُورت کی اپنی ہی فضیلت، خاصیت اور شان ہے جو جان ومال کی حِفاظَت کرنے،رَنْج وغم مِٹا کردل میں خوشی داخل کرنےاور مَرض سے نَجات دِلانے کیلئے  کافی  ہے۔آئیے!ترغیب کے لئےدعوتِ اسلامی کے  ادارے مکتبۃ ُالمدینہ کی کتاب’’جنَّتی زیور‘‘سے قرآنِ پاک کی چندسورتوں کےفضائل وخصوصیات اورفوائد  سنتی ہیں،چُنانچہ

قرآنی سورتوں کے فضائل و خصوصیات اور فوائد

٭سُوۡرَۃُ الْفاتِحَہ100مرتبہ پڑھ کر جو دُعا مانگی جائے، قَبول ہوتی ہے،٭سُوْرَۃُ الْبَقَرہکی تلاوت سے شیطان گھر سے بھاگ جاتا ہے،٭آیَۃُ الْکُرسی پڑھنے سے مُحتاجی دُور ہوتی ہے،٭سُوْرَۃُ الْکَہْف کو ہمیشہ پڑھنے  سے دَجّال کے فِتنوں سے  حفاظت ہوگی،٭سُوْرَۃُالدُّخَان پڑھنے سے مُشکل دُور ہوتی ہے،٭ سُوْرَۃُ الحُجُرات  کا پڑھنا اور دَم کر کے پینا گھر میں خَیْر و برکت کے لئے مُفید ہے،٭ سُوْرَهٔ قٓپڑھنے سے باغ میں پھلوں کی کثرت ہوتی ہے،٭سُوْرَۃُ الرَّحْمٰن11بار پڑھنے سے تمام مَقاصِد پُورے ہوتے ہیں،٭سُوْرَۃُالْواقِعَہ روزانہ پڑھنے سےکبھی فاقہ نہ ہوگا، ٭سُوْرَۃُ الْمُلْک  کوہر رات پڑھنے سے عذابِ قبر سے  حفاظت ہوگی ،٭سُوْرَۃُالْمُزَّمِّل کو 11 بار پڑھنے سے ہر مُشکل آسان ہوجاتی ہے،٭سُوْرَۃُالنّٰزِعٰت پڑھنے سے جاں کَنی کی تکلیف نہیں ہوگی، ٭سُوْرَۂ اَلَمۡ نَشۡرَح کو جس مال پرپڑھ دیا جائے،اس میں خُوب برکت ہوگی،٭سُوْرَۃُالتِّیْن3 مرتبہ پڑھنے سے اَخلاق و کردار بہترین ہوتے ہیں،٭سُوْرَۃُ الْعَلَق میں جوڑوں کےدَرْد کا علاج ہے،٭سُوْرَۃُالْقَدۡرجوصُبح و شام  پڑھے ،اللہ پاک اس