Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

سو(100)مرتبہ پھر وہی الفاظ دہرائے۔آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےفرمایا:پھروہی الفاظ دہراؤ۔اس طرح پانچ(5)مرتبہ اس کو حکم دیا۔چنانچہ اس نےپانچ سو(500)مرتبہ وہ الفاظ دہرائے۔اتنےمیں وزیر کی والدہ اُمِّ جَعفَر کا خادم ایک خط اورتھیلی لےکرحاضر ہوااورکہا:اےمَعروف کَرخی!اُمِّ جَعفَر آپ کو سلام کہتی ہے،اس نےیہ تھیلی آپ کی خدمت میں بھجوائی ہے اورکہا ہےکہ غریبوں اورمسکینوں میں یہ رقم تقسیم فرمادیجئے۔یہ سن کر آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے پیغام لانے والے سے فرمایا:رقم کی تھیلی اس شخص کو دے دو،اس کےہاں بچےکی ولادت ہوئی ہے۔ اس نےکہا:یہ پانچ سو(500)درہم ہیں،کیاسب اسے دے دوں؟فرمایا:ہاں!ساری رقم اسے دےدو۔ اس نے پانچ سو(500)مرتبہ”مَاشَآءَاللہُ کَانَ“ کہاتھا۔ پھراس شخص کی طرف متوجہ ہوئےاورفرمایا:یہ پانچ سو(500)درہم تمہیں مُبارَک ہوں،اگراس سے زیادہ مرتبہ کہتےتو ہم بھی اتنی ہی مقدار مزیدبڑھادیتے۔جاؤ!یہ رقم اپنےاہل وعیال پرخرچ کرو۔ (عیون الحکایات ،ص ۲۷۷)

چاہیں تو اِشاروں سے اپنے کایا ہی پلٹ دیں دنیا کی

یہ شان ہے خدمتگاروں کی سرکار کا عالَم کیا ہو گا!

      میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!بیان کردہ حکایت سے  ہمیں 2 مدنی پھول حاصل ہوئے:(1) اللہ کے نیک بندے اللہ کی عطا سے  لوگوں کی مدد فرماتے ہیں،    اللہپاک کے محبوب اور مقرب بندے ہوتے ہیں،اللہ والے  بااختیار ہوتے ہیں،اللہ والوں کے پاس اللہ پاک کی نعمتوں کے خزانے ہوتے ہیں، (2)دوسرا مدنی پھول یہ ملاکہ اللہ والوں کے بتائےہوئےاورادووظائف کی بھی بہت زیادہ برکات