Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

لیجئے۔ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی دورہ“بھی ہے۔جس کے  ذریعے اسلامی بہنوں کو گھر  گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل کر''مدنی دَورہ‘‘کے ذریعے نیکی کی دعوت کی سعادت حاصِل کیجئے۔ کم از کم7 اسلامی بہنیں     ( جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں) اپنے ذیلی حلقے یا حلقے کے اَطراف میں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جاکر  1گھنٹہ 12 منٹ"مدنی دورہ"کی ترکیب بنائیں۔نیکی کی دعوت دینا تو ایسااہم فریضہ ہے کہ تمام ہی  انبیائےکرام  عَلَیْہِمُ السَّلَام بلکہ خودسَیِّدُالانبیا،محبوب خدا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کواسی مقصد کیلئے دُنیا میں بھیجا گیا ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس مدنی کام  کےبےشماردینی ودنیوی فوائد  (Benefits)ہیں ٭مدنی دورے کی برکت  سےپیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نیکی کی دعوت دینےوالی سنت پرعمل ہوجاتا ہے۔٭مدنی دورےکی برکت سےاسلامی بہنوں سےملاقات وسلام کا موقع ملتا ہے۔ ٭مدنی دورےکی برکت سےعلمِ دِین  اور نیکی کی دعوت سےمالامال قِیمتی مدنی پھول اسلامی بہنوں تک پہنچائے  جاتے ہیں۔ ٭مدنی دورےکی برکت سےبےنماز ی اسلامی بہنوں  کونمازی بنانے میں بہت  مددحاصل ہوتی ہے۔   ٭مدنی دورے کی برکت سےدعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کی تشہیر و نیک نامی ہوتی ہے، لہذا آپ بھی مدنی کاموں کی خوب خوب دھومیں مچایئے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیے۔ آیئے!دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی کی ایک مدنی بہار ملاحظہ کیجئے  چنانچہ

سنّتوں بھرے اجتماع میں جا پہنچیں

       پنجاب میں مقیم ایک اسلامی بہن دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے نت نئے فیشن اپنانے ، گانے باجے سننے اور بے پردگی جیسے گناہوں میں گرفتار تھیں،غصہ اور چِڑچِڑاپن