Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

ارشادفرمایا:جب تم کسی مشکل میں پھنس جاؤ تواس طرح پڑھو:’’بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ‘‘پس اللہپاک اس کی برکت سےجن بلاؤں کوچاہےگادورفرمادےگا۔  (عَمَلُ الْیَوْمِ وَاللَّیْلَۃِ،ص۱۲۰)

       اس کے علاوہ علمائے کرام نے بھی لاحولشریف کی برکتوں کو بیان فرمایا ہے ،چنانچہ

       حکیمُ الاُمَّت،حضرت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں:صُوفیائےکرام(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین) فرماتے ہیں:جوکوئی صبح و شام اِکّیس(21)بار لاحول شریف(یعنی لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم) پانی پر دم کر کے پی لیا کرے تو اِنْ شَآءَ اللہ وَسوسَۂ شیطانی سے نجات ملےگی۔ (مِرآۃالمناجیح،۱/۸۷ملخصاً)

بلاؤں نے مجھے ہر سَمت سے کچھ ایسا گھیرا ہے             مرے بڑھتے ہی جاتے ہیں مسائل یارسولَاللہ

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۳۵)

       میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!عموماً جب انسان بیمار ہوتا ہے تو سیدھا کسی ڈاکٹر یا حکیم کے پاس جاتا ہے،وہ ڈاکٹر یا حکیم مریض کی حالت کے مطابق اس  کو چند چیزوں کا پرہیز بتاتا ہے،سادہ غذائیں کھانے کی تاکیدکرتا ہے اورکہتا ہے کہ اگر پرہیز کروگے تو ہی دوا اثر کرے گی،اگر بدپرہیزی کی تو سوائے پیسہ ضائع کرنے کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔اب مریض اگر اپنےطبیب کی ہدایت کےمطابق دوا (Medicine) وقت پر لے اور سختی سے پرہیز بھی جاری رکھے تو اِنْ شَآءَ اللہوہ جلدصحت یاب ہوجائے گا، لیکن اگر وہ دوا وقت پر نہ کھائے،منع کی گئیں چیزیں بھی ڈٹ کر کھاتا پیتا رہے، اس کے دل  ودماغ میں اس طرح کے خیالات بھی آتے رہیں کہ پتا نہیں دوا اثر کرے گی یا نہیں،پتا نہیں مجھے شفا ملے گی یا نہیں ،کہیں اس سے مجھےکوئی نقصان