Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

لگ جائے، ناانصافی یا دھوکہ ہوجائے،دشمنوں کاخوف سکون ختم کردے، حالات خراب ہوجائیں،ناحق کسی مقدمے(Case) میں پھنسا دیا جائے،کوئی حادثہ ہوجائے، ،آندھی،سیلاب یا زلزلہ آجائے،گھر میں کوئی بیمار ہوجائے الغرض ہر حال میں لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِکی کثرت کی جائے اِنْ شَآءَ اللہفائدہ ہوگا اور فائدہ کیوں نہ ہو کہ خود رسول پاک،صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےاپنی زبان حق ترجمان سےلاحولشریف کے فضائل اور اس کی برکات کو بیان  فرمایاہے۔آئیے!حُصولِ برکت کے لئے4 فرامینِ  مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتی ہیں،چنانچہ

(1)ارشادفرمایا:لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِپڑھا کرو،کیو نکہ یہ جنت کےخزا نو ں میں سےایک خز انہ ہے۔(مسلم، کتا ب الذکرو الدعاء باب استحباب خفض الصوت بالذکر ،حدیث : ۲۷۰۴، ص۱۱۱۲)

(2)ارشادفرمایا:کیا میں تمہیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کے بارے میں نہ بتا ؤں؟ عر ض کی،وہ کیا ہے؟ارشا دفرمایا:لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ۔

(مجمع الزوائد ،کتا ب الاذکار، باب ماجاء فی لاحول ولاقوۃ الا باللّٰہ ،۱۰/۱۱۸،حدیث: ۱۶۸۹۷)

(3)ارشادفرمایا:جس نے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِپڑھا تو یہ (اس کے لئے ) ننانوے بیماریو ں کی دوا ہے ان میں سب سے ہلکی بیماری رنج وغم ہے ۔

(التر غیب والترھیب ، کتاب الذکر والدعاء، التر غیب فی قول لا حول ولا قوۃ الا با اللہ  ،۲/۲۹۱، رقم: ۲۴۴۸)

(4)ارشادفرمایا:اےعلی!میں تمہیں ایسےکلمات نہ بتادوں،جنہیں تم مصیبت کےوقت پڑھ لو، عرض کی ضرورارشادفرمائیے!آپ پرمیری جان قربان!تمام اچھائیاں میں نےآپ ہی سےسیکھی ہیں،