Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپردرودِ پاک پڑھنے کی یہ برکت اپنی آنکھوں سےدیکھی ہوگی،تو یقیناًان کا بھی درود وسلام پڑھنے کا ذہن بنا ہوگا۔لہٰذاخصوصاً دکھیاری پریشان اور مصیبتوں میں گھری اسلامی بہنوں کو چاہیے  کہ وہ اُٹھتے بیٹھتے ،چلتے پھرتے  ہروقت پیارے آقا،مکی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپرزیادہ سےزیادہ درود شریف پڑھنےکی عادت بنائیں بلکہ اسےاپناوظیفہ بنالیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہدرودِپاک کے فضائل پر مشتمل بہت سی کُتُب لکھی کی جاچُکی ہیں،وقتاً فوقتاًعُلمائے کرام بھی اس کے فَضائِل و ثَمرات  اور اس کی برکات کو بیان فرماتے رہتے ہیں۔آئیے!مزید سنتی ہیں کہ جو اسلامی بہن  درودِ پاک کی کثرت کرے گی اس کو اس  کی کیسی کیسی برکتیں ملیں گی ،چنانچہ

 (1)جو خوش نصیب اسلامی بہن رسولُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرود بھیجتی ہے،اس پر اللہ پاک،فرشتے اور رسولُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ خود دُرود بھیجتے ہیں۔ (2)درود شریف خطاؤں  کا کفارہ بن جاتا ہے۔ (3)درود شریف سے اعمال پاکیزہ ہو جاتے ہیں۔ (4)درود شریف سے درجات بلند ہوتے ہیں۔(5)گناہوں  کی مغفرت کردی جاتی ہے۔(6)  جودرود  بھیجے اس کے لئے درود خود اِستغفار کرتا ہے۔(7)اس کے نامۂ اعمال میں  اجر(ثواب) کا ایک قیراط لکھا جاتا ہے جو اُحد پہاڑ کی مثل ہوتاہے۔(8) درودپڑھنے والی  کو اجر(ثواب) کاپورا پوراپیمانہ ملے گا۔ (9)درود شریف دنیاوآخرت کے تمام اُمور(کاموں) کیلئے کافی ہے  (10)مَصائب(مصیبتوں) سے نجات مل جاتی ہے۔ (11) جو درود پڑھے اس کے درودِ پاک کی حضورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَگواہی دیں  گے۔ (12)اس کےلئے شفاعت واجب ہوجاتی ہے۔(13)درود شریف سے اللہپاک کی رضا اور ا س کی رحمت حاصل ہوتی ہے۔ (14)اللہ