Book Name:Auliya-e-Kiraam Kay Pakeeza Ausaaf

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! ماہِ رَبِیْعُ الاۤخِر جاری ہے۔ اس مہینے کی گیارہویں تاریخ  کو  قُطبِ ربّانی،غوثِ صَمدانی،قِنْدیلِ نُورانی،شہبازِ لامکانی حضرتِ سَیِّدُناشیخ عبدُالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  سے  نسبت ہے، اس لیے دنیا بھر میں عاشقانِ غوثُ و رضا بڑی گیارہویں  شریف بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ اسی مناسبت سے ہم آج کے بیان میں غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اور اپنے اَسلاف کے چند اوصافِ حمیدہ کا ذکر سنیں گی ۔

اس میں کچھ شک نہیں کہ اللہ پاک کےنیک بندے خوفِ خدا، کثرتِ عبادت، جذبَۂ اصلاحِ امت،فکرِ آخرت، حسنِ اخلاق، زہدو تقویٰ، عاجزی و انکساری، اتباعِ شریعت،  عفو و درگزر، صبر و شکر، محبتِ الٰہی ، محاسَبۂ نفس اور مخالفتِ شیطان سمیت کئی اوصافِ حمیدہ کے پیکر ہوتے ہیں ، حصولِ برکت کیلئے آج ہم غوثِ پاک رَضِیَ اللہُ عَنْہ  اور دیگر نیک بندوں سے متعلق تین صفات کا ذکرِ خیر سنیں گی ۔  سب سے پہلے عبادت و ریاضت سے متعلق سنیں گی،  ہمارے غوثِ پاک رَضِیَ اللہُ عَنْہ  عبادت کے کیسے شیدائی تھے اس کے