Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqeaat

کےایک پیالے سے70صحابَۂ کرام رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن کوسیراب کردیا۔(بخاری، کتاب الرقاق ،باب کیف کان عیش النبی…الخ،۴/۲۳۴،حدیث: ۶۴۵۲ ماخوذاً)اُنگلیوں سے پانی کے چشمے جاری کر کے چودہ سو(1400)یا اِس سے بھی زائد اَفراد کوسیراب کردیا۔(بخاری، کتاب المغازی، باب غزوۃ الحدیبیۃ،۳ /۶۹، حدیث:۴۱۵۲-۴۱۵۳ماخوذاً)لُعابِ دَہن سےبہت سے لوگوں کو شِفا عطا فرمائی۔(خصائص کبری،باب آیاتہ فی ابراء المرضی …الخ، ۲/۱۱۵-۱۱۸ ماخوذاً)جنگِ بَدرمیں حضرت سَیِّدُناعُکَّاشَہرَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی تلوار Sword))ٹوٹ گئی تو وہ تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے،آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُنہیں ایک چھڑی دی جو اُن کے ہاتھ میں پہنچتےہی تلوار بن گئی۔(جامع الاصول ،الرکن الثالث،الفن الثانی،الباب الرابع،حرف العین،الفصل الاول،القسم الاول، الفرع الاول،عکاشہ بن محصن، ۱۳/ ۳۲۴ملخصاً)جنگ ِاُحُد کے موقع پر حضرت سَیِّدُنا قَتَادہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی آنکھ تیرلگنے سے نکل گئی تو وہ ڈھیلا لے کر سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہِ بیکس پناہ میں حاضر ہو گئے اور آنکھ مانگی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے انہیں آنکھ عطاکردی۔(مصنف ابن ابی شیبہ،کتاب الفضائل،فی فضل الانصار، ۷/۵۴۲،حدیث:۱۵ملخصاً)غَزوۂ خَیْبر کےموقع پرحضرت سَیِّدُنا سَلَمَہ بن اَکْوَعرَضِیَ اللہُ عَنْہُاپنی ٹوٹی ہوئی پنڈلی لے کر بارگاہ ِرسالت میں حاضر ہوئے تو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُسی وقت اُن کی پنڈلی کو درست کر دیا۔(بخاری،کتاب المغازی،باب غزوۃ خیبر، ۳/۸۳،حدیث:۴۲۰۶ ملخصاً)قَحط (Drought) سے نجات پانے کیلئے ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے دعا کی درخواست کی،حُضورِ اقدسصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےدعا فرمائی تو ایسی بارش بَرسی کہ ہفتہ بھر رُکنےکا نام نہ لیا۔(بخاری، کتاب الاستسقاء،باب الاستسقاء علی المنبر،۱/۳۴۸،حدیث:۱۰۱۵ ماخوذاً)صحابۂ کرامرَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ اَجْمَعِیْنایک مرتبہ سفر میں پیاس سےبےقرار ہوئے تو بارگاہِ رِسالت میں حاضر ہو کر اپنی پیا س کے بارے میں عرض کی،سرکارِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے انگلیوں سے پانی کے چشمے بہا کر اُنہیں سیراب کر