Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqeaat

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!حُصُولِ ثَوَاب کی خَاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتی ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])

ایک  مَدَنی پھول:جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ربیع الاول کامبارک مہینا چل رہا ہے، ہر طرف میٹھے میٹھے آقا، دوجہاں کےداتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےذکر سے عاشقانِ رسول اپنے دل و دماغ کو مہکا رہے ہیں، کہیں آپ کی ولادت کا ذکر ہے تو کہیں آپ کے کمالات(Virtues)کی بات ہے۔ کہیں آپ کی سیرت کا بیان ہے توکہیں آپ کی مبارک صورت کا ذکر خیر ہے۔ اسی مناسبت سے آج ہم بھی”اِمدادِ مُصْطَفٰے کے واقعات“پر مُشْتَمِل بیان سنیں گی۔ صحابَۂ کرام اور دیگر بزرگان دین رِضْوَانُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن مشکل حالات


 

 



[1]    معجم کبیر،سہل بن سعد الساعدی   الخ،۶/۱۸۵،حدیث:۵۹۴۲