Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqeaat

میں کس طرح  رسولِ خدا، شاہِ ارض و سما صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے فریاد کرتے تھے  یہ سنیں گی۔  ہمارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کس طرح اپنے امتیوں کی مدد کرتے ہیں یہ بھی سنیں گی۔ اسی طرح آقا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  جانوروں کی بھی فریاد سنتے اور امداد کرتے ہیں اس کے بھی چند واقعات سنیں گی۔اس کے علاوہ اور بھی کئی طرح کے مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کریں گی۔  اللہ کرے کہ دِلجمعی کے ساتھ ہم اوّل تاآخر  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ  بیان سُننے کی سعادت حاصل کریں۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سَیْفُاللہ  کی فریاد

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’فیضانِ صدیقِ اکبر‘‘کے صفحہ 384 پر ہے:امیرالمؤمنین حضرت سَیِّدُناابوبکر صدیقرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نےحضرت سَیِّدُنا عِکرِمہرَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو مُسَیْلِمَہ کَذَّاب کی سَرکوبی کے لیے روانہ فرمایا اور پھر حضرت سَیِّدُنا شُرَحْبِیل (شُ،رَحْ،بِیْل)رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کواُن کی مدد کے لیے بھیجا لیکن اُن دونوں کے آگے اُس بدبخت نے ہتھیار نہ ڈالےکیونکہ حُضورِ اکرم، نُورِ مجسَّم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے دنیا سے تشریف لے جانے کے بعد مُسَیْلِمَہ کَذَّاب کا کاروبار چمک اُٹھا تھااور تقریباً ایک لاکھ(100000)سے زائد اَفراد اُس کے گِرد جمع ہوگئے تھے، حضرت سَیِّدُنا  عِکرِمہ اور حضرت سَیِّدُنا شُرَحْبِیلرَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا  سے بھی اُس کی خُوب لڑائی ہوئی جس میں اُس کے کئی لوگ مارے گئے ، اتنے میں اِن دونوں صحابہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا کی مدد کے لیے حضرت سَیِّدُنا خالد بن وَلید رَضِیَ اللہُ عَنْہُ بھی آ پہنچے۔آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے لشکر کی تعداد چوبیس ہزار(24000)تھی اور  مُسَیْلِمَہ کَذَّاب کے پاس اُس وقت چالیس ہزار