Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqeaat

          اس مدنی کام کےبےشُماردینی ودُنیوی فوائد ہیں،٭مدنی مذاکرے کی برکت سےگناہوں سےبچنے کاذِہن ملتا ہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین  حاصل ہوتا ہے۔ ٭مدنی مذاکرےکی برکت سے دِینی  معلومات(Islamic Information) کے ساتھ اَخلاقی تربیت  بھی نصیب ہوتی ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!اِس مدنی کام کی  برکت سےبےشُمارلوگ گناہوں  بھری زندگی چھوڑکرنیکیاں  کرنے والےبن گئے ۔ آئیے!بَطورِتَرغِیْب ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاور پابندی کےساتھمدنی مذاکرے دیکھنےکی نِیَّت کیجئے۔چنانچہ

دل خوف خدا سے لرز اٹھا

       باب المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن فلمیں ڈرامے شوق سے دیکھتیں  اور نمازیں قضاکردیاکرتی تھیں ۔ ایک روز انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن نے امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے ہونے والے ” مَدَنی مذاکرے“کی کیسٹ سننے کیلئے دی۔ انہوں نے مَدَنی مذاکرہ سنناشروع کردیا۔ایک سوال کے جواب میں امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ نے قبر کی تنہائیوں اور پریشانیوں کا ایسا نقشہ کھینچا کہ ان اسلامی بہن کا دل خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے لرز اٹھااورقبرکے وحشت ناک تصورنے ان کے رونگٹے کھڑے کردئیے ۔ انہوں نے گھبراکر اسی وقت تمام گناہوں سے توبہ کی،اور نمازوں کی پابند بن گئیں ۔ اسی مَدَنی مذاکرے کی برکت سے انہیں  فلموں ڈراموں کی نحوست سے بھی نجات مل گئی ہے۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اب نہ صرف  وہ خود دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوتی ہیں بلکہ دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی دعوت دیتی ہیں۔(فلمی ادا کار کی توبہ،ص۲۰)''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد