Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqeaat

اپنے صدقات سے تعاون فرمائیں۔اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے یونٹس جمع کروائیں۔ زیادہ نہ ہو تو گھر کے ہر فرد کی طرف سے کم از کم ایک یونٹ تو ضرور جمع کروائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔ یونٹ جمع کرنے کا اپنا کوئی ہدف بنا کر ابھی سے اس کے لیے رابطے شروع کر دیجئے۔ اللہ پاک آپ کو جزائےخیر عطا فرمائے۔

مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ

دعوتِ اسلامی کے ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہمجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ بھی ہے جو مریضوں اور پریشان حالوں کی خیر خواہی میں مصروفِ عمل ہے۔اس مجلس کی طرف سے ہر ماہ(Month)تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار (1،25،000) بیماروں اورپریشان حال لوگوں میں کم وبیش 4 لاکھ سے زائد تعویذات و اَورادِ عطّاریّہ رِضائے الٰہی کیلئے بالکل مُفت تَقْسِیم کئے جاتے ہیں۔یادرہے!تعویذاتِ عطاریہ(یعنی امیرِاہلسنّت کی طرف سے اجازت شدہ تعویذات)کی برکتیں فقط کسی مَخْصُوص عَلاقے یا شہر تک ہی مَحْدُود نہیں بلکہ روزانہ ہزاروں  مریضوں کو تعویذاتِ عطاریہ   فی سبیل اللہ دئیے جاتے ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں                           اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہو

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۱۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت ، چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتی ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے