Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنےسےبچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ،اُذْکُرُوا اللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اِنْ شَآءَ اللہ!آج کے ہمارے بَیان کا موضوع ہے ”امام مالک کا عشقِ رسول“،جس میں ہم عالِمِ مدینہ حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مختصرتعارف،آپ کی خدمات اور آپ کے متعلق فرامینِ رسول سننے کی سعادت حاصل کریں گی ،شہرِ مدینہ،خاکِ مدینہ اورحدیثِ پاک کے ادب  وتعظیم کے بارے میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرت کے چند ایمان افروز واقعات بھی بیان ہوں گے،امام  مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کتنے بڑے عبادت گزار تھے،تلاوتِ قرآن سے آپ کو کیسی مَحَبَّت تھی اور آپ کا اندازِ عبادت کس قدر حسین تھا اس بارے میں علمائے کرام کے ارشادات بھی ہم سنیں گی۔اللہ  کرے کہ دِلجمعی کے ساتھ ہم اوّل تاآخر  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ بیان سُننے کی سعادت حاصل کریں۔