Book Name:Ita'at-e-Mustafa

مجلسِ مالیات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شریعت کی پاسداری کا مدنی ذہن پانے کے لئےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر سنتوں کی خدمت میں مشغول ہوجائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم  وبیش104شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے۔انہی میں سے ایک”مجلسِ مالیات“بھی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے لئے جمع ہونے والے صدقات واجبہ مثلاً زکوۃ، فطرات،عشراورصدقات  نافلہ مثلاً مساجد و مدارس،جامعات،لنگر رضویہ ولنگر غوثیہ وغیرہ کی مَد میں جمع  ہونے والے مدنی عطیات کو محفوظ بنانے ، اُن کا حساب کتاب رکھنے  اور ان کو شرعی تقاضوں کے مطابق خرچ کر نے کے لئے  مجلس مالیات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مکتبۃ المدینہ کی طرف سے مدنی عطیات جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں  کی شرعی رہنمائی  کے لئے رسالہ”چندے کے بارے میں سوال جواب ‘‘اور”چندہ جمع کرنے کی شرعی احتیاطیں“بھی  شائع کیا گیا ہے۔اللہ کریم”مجلسِ مالیات“کو مزید ترقی اور برکتیں عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کن کاموں میں اطاعت لازِم ہے؟

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!نبیِّ کریم ،روفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا حکم ماننا اِطاعتِ مُصْطَفٰےکہلاتاہے۔اطاعت میں ہروہ کام  شامل ہے،جن سے بچنے کا حکم ہے اور وہ کام  بھی داخل  ہیں جنہیں کرنے کا حکم اِرْشادفرمایا ہے۔جس طرح نماز پڑھنا، زکوٰۃ دینا، روزہ رکھنا اوردیگر نیک کام ضروری ہیں،اسی طرح جُھوٹ،غیبت،چُغلی،موسیقی وغیرہ گُناہوں سے بچنا بھی  لازِم ہے۔ مگرافسوس!آج