Book Name:Ita'at-e-Mustafa

خلافی ،دھوکہ دَہی  وغیرہ گُناہوں سے بچنے کی خُود بھی نِیَّت کرتے ہیں اور اِنْ شَآءَ اللہ دوسرے کو بھی بچائیں گے۔اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی  اِدارے  مکتبۃُ المدینہ کی دوکتب’’جنّت میں لے جانے والے اعمال ‘‘اور’’جہنّم میں لے جانے والے اعمال ‘‘کا مُطالعہ کیجئے۔نیکیوں میں رَغْبت اور اِستقامت پانے کیلئے  ہر ماہ تین(3)دن کے مدنی قافلے میں سفر اور مدنی اِنْعامات پر بھی عمل کو اپنا معمول بنالیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیٹھنے کی چند سُنّتیں اور آداب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے! دعوت ِ اسلامی کے اشاعتی ادارے  مکتبۃ المدینہ کی کتاب سنّتیں اور آداب سے بیٹھنے کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

٭سُرین زمین پر رکھیں اور دونوں گھٹنوں کو کھڑا کر کے دونوں ہاتھوں سے گھیر لیں اور ایک ہاتھ سےدوسرے کو پکڑ لیں،اس طرح بیٹھنا سنت ہے( لیکن اس دوران گھٹنوں پر کوئی چادروغیرہ اوڑھ لینا بہتر ہے۔)(مرآۃالمناجیح،ج۶،ص۳۷۸ ملخصاً)٭چارزانو(یعنی پالتی مار کر)بیٹھنا بھی نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ثابت ہے۔٭جہاں کچھ دھوپ اور کچھ چھاؤں ہو وہاں نہ بیٹھیں۔اللہ پاک کے مَحبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:جب تم میں سے کوئی سائے میں ہو اور اس پر سے سایہ رخصت ہوجائے اور وہ کچھ دھوپ کچھ چھاؤں میں رہ جائے تو اسے چاہيے کہ وہاں سے اٹھ جائے۔( ابو داؤد،کتاب الادب،باب فی الجلوس بین الظل و الشمس،۴/۳۳۸،حدیث:۴۸۲۱)

( اعلان :)

بیٹھنے کیبقیہ سُنتیں اور آداب   تربیتی حلقوں میں بیان کی جائیں گی لہٰذا انہیں جاننے کیلئے تربیتی