Book Name:Ita'at-e-Mustafa

(4)کوئی اپنےمُسَلْمان بھائی کو اس سے زیادہ اَفْضل فائدہ نہیں دے سکتا کہ اسے کوئی اچھی بات پہنچے تو وہ اپنے بھائی کو پہنچا دے۔(جامع بیان العلم و فضلہ، باب دعاء رسول اللہ لمستمع العلم و حافظہ و مبلغہ، الحدیث :۱۸۵، ص۶۲)

(5)اچھی بات کے علاوہ اپنی زبان کو روکے رکھو،اس طرح تم شیطان پر غالب آجاؤگے۔(الترغیب والترھیب ،کتاب الادب وغیرہ، باب الترغیب فی الصمت ...الخ ، رقم ۲۹، ج۳ ، ص ۳۴۱)

(6)مومنوں میں کامل ترین شخص وہ ہے ،جو ان میں زیادہ اچھے اخلاق والا ہے اور تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے اَہْلِ خانہ کے معاملہ میں بہتر ہو۔  (جامع ترمذی ،کتاب الایمان ،با ب ماجاء فی استکمال الایمان وزیادتہ ونقصانہ ،رقم ۲۶۲۱ ،ج۴ ،ص ۲۷۸)

(7)جو اپنے کسی بھائی کے کسی عیب کو دیکھ لے او راس کی پردہ پوشی کرے تو اللہ پاک اسے اس پردہ پوشی کی وجہ سے جنت میں داخل فرمائے گا۔    (المعجم الکبیر مسند عُقْبَہ بن عامر، رقم ۷۹۵، ج۱۷، ص ۲۸۸)

 (8)جس کے مال یاجان میں مصیبت آئی، پھر اس نے اسے پوشیدہ رکھا اور لوگوں پر ظاہر نہ کیا تو اللہ پاک پرحق ہے کہ اس کی مغفرت فرما دے۔(المعجم الاوسط للطبرانی،ج ۱،ص ۲۱۴،حدیث:۷۳۷)

وعیدوں پر مشتمل7 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:

آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے جن گُناہوں کی مَذمّت بیان فرمائی اور  بچنے کا حکم دیا، ان سے  بچنابھی اِطاعتِ رسول ہے ،آئیے !ا س ضمن میں   بھی 7 فرامین ِ مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسُنتے ہیں :

(1)دو شَخْص ایسے ہیں جن کی طرف اللہ پاک قِیامت کے دن نَظَرِ رحمت نہیں فرمائے گا،رشتہ کاٹنے والا اور بُرا پڑوسی۔ (الجامع الصغیر:۱/۱۷،حدیث:۱۶۲)

(2)ظُلم سے بچو! اس لیے کہ وہ قِیامت کے اندھیروں میں سےہے۔ (الجامع الصغیر:۱/۱۵،حدیث:۱۳۶)