Book Name:Ita'at-e-Mustafa

کہ تمام مُعاملات میں نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم َکی اِطاعت وپیروی کریں اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں پر مضبوطی سے عمل کرتے ہوئے زندگی بسر کریں کہ یہی ہماری نَجات کا ذریعہ ہے۔ آئیے!اس ضمن میں دو(2)فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم َسنئے:

1۔ارشاد فرمایا:مَنْ اَطَاعَنِیْ دَخَلَ الْجَنَّۃَ وَ مَنْ عَصَانِیْ فَقَدْ اَبیٰ، یعنی جس نے میرا حکم مانا،وہ جنَّت میں داخل ہو گیا اور جس نے میری نافرمانی کی وہ اِنکارکرنے والا ہو گیا۔ (بخاری، ۴/۴۹۹، حدیث:۷۲۸۰ )

2۔ارشاد فرمایا:تم میں سے کوئی اس وَقْت تک (کامل) مومن نہیں ہوسکتا،جب تک کہ اس کی خواہش میرے لائے ہوئے کے تابع(فرمانبردار)نہ ہوجائے۔ (مشکاۃ المصابیح، کتاب الایمان، باب الاعتصام...الخ، ج۱، ص۵۴، الحدیث:۱۶۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! یقیناًاطاعتِ مُصْطَفٰے کرتے ہوئے اپنے  ظاہروباطن کو اِسلام کے مُطابق کرنے میں فائدہ ہی فائدہ ہے۔لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اپنے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم َکے اَقْوال،اَفْعال اورحالات کا بغور مُطالَعہ کرکے اپنی زِنْدگی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اطاعت اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں پرعمل کرتے ہوئے گُزاریں،صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ہر ہرسنّت پرعمل کی کوشش کیا کرتے تھے،بلکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جس بات کاحکم نہ بھی دیا ہوتا، اس میں بھی پیروی کرتے تھے ۔چنانچہ

بات کرتے وقت مسکرایا کرتے

حضرت سَیّدتُنا اُمِّ دَرْداءرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں:حضرت سَیّدُنا ابُودَرْداءرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ جب