Book Name:Ita'at-e-Mustafa

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاجدول(بیرون ملک)15نومبر2018ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): فکرمدینہ:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ

بیٹھنے کی چند سنتیں اور آداب

٭قبلہ رُخ ہو کر بیٹھیں۔ (رسائل عطاریہ،حصہ۲،ص۲۲۹)٭بزرگوں کی نشست پر بیٹھنا ادب کے خلاف ہے۔اعلیٰ حضرت،امامِ اہلِ سنت مولانا شاہ احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ لکھتے ہیں:پیر و اُستاذ کی نشست پر ان کی غَیْبَت(یعنی غیرموجودگی)میں بھی نہ بیٹھے۔(فتاویٰ رضویہ،۲۴/۳۶۹،۴۲۴)٭کو شش کر یں کہ اٹھتے بیٹھتے وقت بزرگان دین کی طر ف پیٹھ نہ ہونے پائے او ر پاؤں تو ان کی طرف نہ ہی کریں۔٭جب کبھی اجتماع یا مجلس میں آئیں تولوگو ں کو پھلانگ کر آگے نہ جائیں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں۔٭ جب بیٹھیں تو جوتے اتارلیں آپ کے قد م آرام پائیں گے۔( جامع صغیر،ص۴۰،حدیث:۵۵۴)٭مجلس سے فارغ ہوکر یہ دعا تین بار پڑھ لیں تو  گناہ معاف ہوجائیں گےاور جواسلامی بھائی مجلسِ خیر و مجلسِ ذکر میں پڑھے تو اس کیلئے اس خیر پر مہر لگا دی جائے گی۔وہ دعا یہ ہے:سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔ترجمہ:تیری ذات پاک ہے اوراے اللہ پاک!تیرے ہی لئے تمام خوبیاں ہیں،تیرے سواکوئی معبود نہیں،تجھ سے بخشش چاہتاہوں اور تیری طرف تو بہ کرتا ہوں۔(ابوداؤد،کتاب الادب،باب فی کفارۃ المجلس،۴/۳۴۷،حدیث:۴۸۵۷)