Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

حَضْرتِ عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے زمانے میں عِلْمِ طِبْ اِنْتہائی تَرقّی پر پہنچا ہوا تھا اور اس دَور کے طَبِـیْبوںیعنی ڈاکٹروں نے بڑے بڑے اَمْراض کا عِلاج کرکےاپنی فنّی مَہارَت سے تمام اِنْسانوں کومَسْحُور(اپنے قابو میں)کررکھا تھا،اس لئے اللہ پاک نےحَضْرتِ عیسیٰعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَامکو مادَرزاد اَنْدھوں اور کوڑھیوں کو شِفا دینے اور مُردوں کو زِنْدہ کر دینے کا مُعْجِزَہ عطا فرمایا، جس کو دیکھ کر آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کے دَور کے  اَطِبَّاء(یعنی ڈاکٹروں) کے ہوش اُڑ گئے اور وہ حَیرْان  رہ گئے، بالآخر اُنہوں نے ان مُعْجِزَات کو اِنْسانی کمالات سے بالاتَر مان کر آپ کی نَبُوَّت کا اِقْرار کرلیا۔  اَلْغرض ہر نَبی کو اس دَور کے ماحول کے مُطابِق اور اس کی قَوم کے مِزاج اور ان کی طبیعت کے مُناسِب کسی کو ایک، کسی کو دو، کسی کو اس سے زِیادہ مُعْجِزَات عطا ہوئے ،مگر نبیِّ آخرُالزّماں، سَرورِ کَوْن و مَکاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ چُونکہ تمام نبیوں کے بھی نَبی ہیں اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سِیْرتِ مُقدَّسہ تمام اَنْبِیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام  کی مُقدَّس زِنْدگیوں کا خُلاصَہ(Summary) ہےاور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تَعْلِیْم تَمام اَنْبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصّلٰوۃ وَ السَّلَام  کی تَعْلیمات کا عِطْر (یعنی نِچوڑ ) ہےاورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ دُنْیا میں ایک عالمگیر اوراَبَدی دِیْن لے کر تَشْرِیْف  لائے اور عالمِ کائنات میں اَوَّلین و آخرین کی تمام اَقْوام اور مِلّتیں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مُقدَّس دَعْوت کی مُخاطَب  تھیں، اس لئےاللہ پاک نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مُقدَّسہ کو اَنْبیائےسابِقین کے تمام مُعْجِزَات کا مَجْموعہ(Collection)  بنا دیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو قِسم قِسم کے ایسے بے شُمار مُعْجِزَات سے سرفراز فرمایا، جو ہر طَبقہ، ہرگروہ، ہرقوم اور تَمام اَہْلِ مَذاہِب کے مِزاجِ عَقْل و فَہْم کے لئے ضَروری تھے۔یعنیاللہ پاک نے تمام نبیوں کے سردار،محبوبِ غفارصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ایسے ایسے معجزات عطا فرمائے جو ہر قوم بلکہ اسلام کے