Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

علاوہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے مزاج اور سوچ کے بھی مطابق تھے۔(سیرتِ مُصْطَفٰے ،ص۷۱۲تا۷۱۴،ملخصًا و ملتقطاً )

اس کے علاوہ بے شُمار ایسے مُعْجِزَات سے بھیاللہ پاک نے اپنے آخِری پَیغمبر، شَفیعِ مَحْشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مُمتاز فرمایا، جو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خَصائص کہلاتے ہیں۔ یعنی یہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وہ کمالات و مُعْجِزَات ہیں ،جو کسی اور نَبی و رَسُول کو عَطا  نہیں کئے گئے۔ (سیرتِ مُصْطَفٰے ،ص۸۲۰ملخصاً)لہٰذا ہمارے آقا، مکی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ذات وہ ذات ہے جس میں تمام معجزات کو جمع کردیا گیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! یادرکھئے!غمخوارِ اُمّت،تاجدارِرسالت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی اُمّت پرسے شفقت و  محبت ایک ایسے سمندر کی طرح ہے جس کی گہرائی اور کنارےکا ہم میں سے کسی کو بھی علم نہیں ۔آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ  واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی اُمّت سے محبت و شفقت کا بیان قرآنِ کریم میں بھی موجود ہے،چنانچہ پارہ11سورۂ توبہ کی آیت نمبر 128میں اللہ پاکارشادفرماتاہے:

لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸) (پ ۱۱،التوبہ ۱۲۸)                          

 تَرْجَمَۂ کنز الایمان:بےشک تمہارے پاس تشریف لائے تم میں سے وہ رسول جن پر تمہارا مشقّت میں پڑنا گِراں ہے تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے مسلمانوں پر کمال مہربان مہربان۔

آئیے!اُمّت پر آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حرص اور شفقت کی ایک ایمان افروز جھلک  سنتے