Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

جب اس کامُرشداس کے پیر بھائیوں میں سے کسی ایک کو اس سے آگے بڑھادے(یا کوئی منصب عطا کرے)تو وہ اپنے مُرشِد کے اَدَب کی وجہ سے اپنے اس پیر بھائی کی خدمت(اور اطاعت)کرے اور حَسَد ہرگز نہ کرے۔ ورنہ اس کے جمے ہوئے پاؤں پھسل جائیں گے اوراسے بڑا نقصان پیش آئے گا۔لیکن اگر کوئی مرید اپنے پیربھائیوں سے آگےبڑھناچاہے تو اسےچاہیےکہ وہ اپنے مرشدکی خوب اطاعت کرے اور اپنےآپ کوایسی صفات سے آراستہ کرلےجن کے ذریعے وہ آگےبڑھ جانے کامستحق ہوجائے اور اس وقت مرشد بھی اسے اسی پیربھائی کی طرح دوسرے پیر بھائیوں سے آگے بڑھادے گاکیونکہ مرشِد تو مُریدوں کا حاکم اور ان کے درمیان عدل کرنے والا ہوتا ہے اور بہت کم ہے کہ کوئی مُرید اس مرض سے بچ جائے۔(الانوار القدسیہ، الجزء الثانی، ص ۲۹)

سدا پِیر و مُرشد رہیں مُجھ سے راضی

کبھی بھی نہ ہوں یہ خَفا یاالٰہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی  بھائیو! آئیے!اب اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکامختصرتعارف اور آپ  کی سیرت کی چند جھلکیاں ملاحظہ کیجئے،چنانچہ 

تعارفِ اعلیٰ حضرت اورسیرتِ رضاکی چند جھلکیاں

٭اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسُنَّت مولانا شاہ امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت بریلی شریف میں دس(10)شَوّالُ المُکَرَّم۱۲۷۲؁ ھ بروزہفتہ بَوقتِ ظُہرمطابق چَودہ(14)جُون 1856 ؁ءکو ہوئی