Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

      میٹھے میٹھےاسلامی  بھائیو!فیضانِاعلی حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے مالا مال  عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی اس گئےگزرےدورمیں بھی فیضانِ رضاکوعام کرنےاورفیشن زدہ مسلمانوں کو سُنّتوں کے سانچے میں ڈھالنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔فیضانِ اعلیٰ حضرت سے فیضیاب ہونے اورسُنّتیں اپنانے کاجذبہ پانے کےلئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئےاورذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں جتنا ہوسکے وقت ضرور دیجئے۔

       12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  مَدَنی قافِلوں کی بَرَکت سے نہ جانے کتنے لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔٭مَدَنی قافِلے میں سفر کرنے سے نیک لوگوں کی صحبت مُیَسَّر آتی ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجد میں نَفْلی اِعتکاف کرنے کی سعادت ملتی ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بے نمازیوں کو نماز وں کی اَہَمِّیَّت معلوم ہوتی ہے۔ ٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بہت سے دِینی مسائل سیکھنے کی سعادت ملتی ہے۔٭ مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجدوں میں ذِکْر و اَذکار،دَرْس و بَیانات کا سِلْسِلہ جاری رہتا ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔٭مساجدکو آباد کرنے کی تو کیا ہی بات ہے!حدیثِ پاک میں ہے:جب کوئی بندہ ذِکْر ونماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتا ہے تو اللہ پاک اُس سے ایسے خوش ہوتا ہے، جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خوش ہوتے ہیں۔(ابن ماجہ،کتا ب المساجد … الخ،با ب لزوم المساجد … الخ،۱/ ۴۳۸، رقم :۸۰۰) آئیے!بطورِ ترغیب مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

ٹانگوں کے درد سے نجات مل گئی

            زم زم نگر حیدرآباد (باب الاسلام سندھ) کے اسلامی بھائی کی ٹانگوں میں شدید درد رہتا تھا کہ اُٹھنابیٹھنا