Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

مجاہدے کے بعد دی جاتی ہے۔ ان کو آپ نے فوراً خلافت عطا فرمادی۔حضرت شاہ آلِ رسول رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اس شخص سے ارشاد فرمایا: لوگ گندے دل اور گندے نفس لےکرآتےہیں،ان کی صفائی پر خاصاوقت لگتاہےمگریہ پاکیزگیِ نفس کےساتھ آئے تھے۔ صرف نسبت کی ضَرورت تھی،وہ ہم نے عطا کردی۔پھر حاضرین(Audience)سے مخاطب ہوکر فرمایا:مجھے مدت سے ایک فکر پریشان کئے ہوئے تھی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!وہ آج دُور ہوگئی۔قِیامت میں جب اللہپاک پوچھے گاکہ آلِ رسول! ہمارے لئے کیا لایا ہے؟ تو میں اپنے مُرید اَحمد رضا خان کو پیش کردوں گا۔ پھر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکو وہ تمام اعمال واشغال(وظائف)عطا فرما دیئے۔ جو خانوادۂ بَرَکاتیہ میں سینہ در سینہ چلے آرہے ہیں۔

عاشقِ اعلیٰ حضرت،امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ اپنے مجموعہ ٔکلام"وسائلِ بخشش"میں فرماتے ہیں:

جو ہے اللہ کا ولی بے شک       عاشقِ صادقِ نبی بے شک 

غوثِ اعظم کا جو ہے مَتوالا       واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی

(وسائلِ   بخشش مرمم،۵۷۶)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!سنا آپ نے!ہمارے اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ تصوف کےکس قدرعظیم مرتبےپرپہنچےہوئےتھے،حالانکہ21سال کی بھری جوانی میں تو اُمیدیں جوان ہوتی ہیں،چاروں جانب  خواہشات کا ہجوم ہوتا ہے،دنیوی عیش و لذّات سے لطف اندوز ہونامعمول بن جاتا ہے،نفس و شیطان پوری طاقت سے انسان کو فکرِ آخرت اور نیک