Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

بخش اوراسی قسم کےدوسرے نام رکھناجس میں نبی یا ولی  نام کےساتھ بخش کالفظ ملا یا گیا ہو ، بالکل جائز ہے(کہ اصل دینے والا صرف اور صرف اللہ  پاک ہی ہے، اللہ  پاک جسے چاہے اختیار دے تو اللہ  پاک کے اختیار دینے سے  ہی کوئی نبی ولی دے سکتا ہے) ۔  (بہارِ شریعت ،۳/۲۱۴)٭طٰہٰ ، یٰسین نام بھی نہ رکھے جائیں کہ یہ الفاظ مُقَطَّعَاتِ قُرآنیہ میں سے ہیں جن کے معانی معلوم نہیں۔(بہارِ شریعت ،۳/۲۱۳)٭ جو نام برُے ہوں انہیں بدل کر اچھے نام رکھنے چاہئیں ۔ (بہارِ شریعت ،۳/۲۱۳)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دوکُتُب،بہارِشریعت حصّہ16(312 صفحات)120صفحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“امیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےدورسالے”101 مدنی پھول“اور ”163مدنی پھول “ھدِيَّةً طلب کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئندہ ہفتہ واراِجتماع کےبیان کا موضوع ہےآقا کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی اُمّت سے محبت“۔ جس میں ہم سنیں گے کہ  ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو اپنے امت سے کیسی محبت ہے۔ یہ بھی سنیں گےکہ بروزِ قیامت آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ فکرِ امت میں کس قدر غمگین ہوں گے،اور کس طرح اپنے گناہگار امتیوں کی بگڑیاں بنائیں گے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے صدقے میں امتِ مصطفے پر دنیا میں جو عنایتیں ہوئیں اور جو آخرت میں ہوں گی ان کی چند جھلکیاں بھی بیان ہوں گی، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے  دنیا میں اپنی کمزور امت کو کتنا یاد فرمایا