Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

روزہ  میں ایک وقت کھانا

 خلیفۂ اعلیٰ حضرت،حضرت مَوْلانا محمدحُسین مِیرٹھیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کا بَیان  ہے کہ میں نے رَمَضانُ المبارَک کی20تاریخ سے اِعتِکاف کِیا۔اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مسجِد میں تشریف لائے تو فرمایا:”جی تو چاہتا ہے کہ میں بھی اعتِکاف کروں،مگر(دِینی مشاغِل کےباعِث)فُرصت نہیں ملتی۔آخِر 26 رَمَضانُ المُبارَک کوفرمایا:”آج سےمیں بھی مُعْتَکِف ہی ہوجاؤں۔“حضرت مَوْلانامحمدحُسین مِیرٹھی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:”شام(Evening) کو (کھجور وغیرہ سےروزہ تو اِفطار فر ما لیتے مگر )اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کوکھانا کھاتے میں نے کسی دن نہیں دیکھا ۔ سَحَری کے وَقْت صِرف ایک چھوٹے سے پیالے میں فیرینی اور ایک پیالی میں چٹنی آیا کرتی تھی، وہ نوش فرمایا کرتے ۔“ایک دن میں نے دریافْت کیا:”حضُور ! فیرینی اور چٹنی کا کیا جوڑ ؟“فرمایا:”نمک سے کھاناشروع کرنااورنمک ہی پرخَتْم کرناسُنّت ہے،اِس لیے چٹنی آتی ہے۔(فیضانِ اعلیٰ حضرت،ص۱۱۳ ملتقطا ًً)

مُصْطَفٰے کا وہ لاڈلا پیارا                                                     واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی

غوثِ اعظم کی آنکھ کا تارا                                              واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی

(وسائل بخشش مرمم،ص۵۷۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  !پیکرِسنّت،اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہمیٹھی فیرینی سےقبل اور بعد اس لئے نمکین چَٹنی استِعمال فرما تے تھے کہ کھانے کے اوّل آخِر نمک استِعمال کرنے کی سُنّت ادا ہو جائے۔ کھانے کے اوَّل آخِر نمک(یا نَمکین)کھانے سےاَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!ستر(70)بیماریاں دُورہوتی ہیں۔