Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بناوٹی صوفی

          میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!فی زمانہ تَصَوُّف کو ایک عجیب رنگ دےدیا گیا ہے، شریعت کی خلاف ورزیوں اورفسق و فجورمیں مبتلالوگ تَصَوُّف اورطریقت کی آڑ لے کربھولی بھالی عوام کو بیوقوف بنارہےہیں۔یاد رکھئے!تَصَوُّفشریعت کی خلاف ورزی کرنے،نمازیں چھوڑنے اورنامحرم عورتوں کے جھرمٹ میں رہنے یا ان سے ہاتھ پاؤں دبوانے کا نام نہیں،تَصَوُّف منشیات کےنشےمیں ڈُوب کرطریقت طریقت کی رٹ لگانے،بالوں کے بڑھانے اور رنگ برنگے کپڑے پہننے کا نام نہیں ۔

اگر جینے کی خواہش ہے تو کچھ پہچان پیدا کر

خضر کے بھیس میں یہاں راہزن بھی پھرتے ہیں

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ظاہری اور باطنی شریعت کی حقیقت

مدنی مذاکرے میں ہونے والے سوال جواب مع اضافہ پرمشتمل مجموعہ بنامفیضانِ مدنی مذاکرہ قسط: 10“ میں ایک سوال ہے:بعض لوگ اپنے آپ کو مَجْذوب یا فقیر کا نام دے کر،خلافِ شَریعت کاموں کو مَعَاذَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ !اپنے لیے  جائز قرار دیتے ہوئے  کہتے ہیں کہ یہ طریقت کامعاملہ ہے،یہ توفقیری لائن ہے، ہر ایک کو سمجھ میں نہیں آ سکتی۔پھر اگر ان سے نماز پڑھنےکو کہا جائے تو مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ!کہتے ہیں کہ یہ ظاہری شریعت ، ظاہری لوگوں کے لیے ہے ، ہم باطنی اَجسام کے ساتھ خانہ کعبہ یا مدینے میں نماز پڑھتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ایسوں کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟اس سوال کے